خبرنمبر 01
غزہ کے الشفا ہسپتال کے دروازے پر اسرائیلی فوج گولا باری اور فائرنگ اسپتال میں بچے زخمی اور طبی عملہ محصور بجلی بند ہونے طبی سامان تقریبا ختم ہونے سے بھی سینکڑوں جانوں کو خطرہ بڑھ گیا یونیسف کا کہنا ہے کہ الشفا ہسپتال میںانکیوبیٹر ز بند ہونے سے نومولود مرنے کی پریشان کن اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ الشفا ہسپتال سے باہر نکلنا ناممکن، ریسکیو کا کام بھی رک گیا عالمی ادارے صحت کا ہسپتال سے رابطہ منقطع تازہ بمباری میں شہید مزید افراد کے اعداد و شمار آنا رک گئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ2700 افراد لاپتا ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے میں دبے ہیں اور ریسکیو نہیں کیے جا سکے آخری بار جمعہ کو شہدا کی مجموعی تعداد 11069 بتائی گئی تھی ہمارے پاس مہلت نہیں ہم صبح تک نہیں بچ پائیں گے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر کا دل دہلا دینے والا پیغام پڑھ کر لندن میں ایک برطانوی ڈاکٹر کا حوصلہ جواب دے گیا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔
خبرنمبر02
اسرائیل کی جارحیت کو کیسے روکیں مسلم سربراہان میں اتفاق کم اختلاف زیادہ ،او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم ممالک کا اسرائیل کے خلاف اقدامات سے متعلق اتفاق رائے نہ ہو سکا، الجزائر لبنان سمیت عرب لیگ کے کئی ممالک کی اسرائیل سے تمام اقتصادی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کی تیل کی سپلائی روکنے کا بھی مشورہ، متحدہ عرب امارات ، بحرین سمیت تین ممالک نے تجویز مسترد کر دی اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں جنگ مزید پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا اجلاس میں غزہ پر جنگ کے لیے اسرائیل کے حق دفاع کا جواز مسترد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا 1967 کی سرحدوں والی فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ، ترک صدر رجب طیب اردوان بولے اسرائیل کو اپنے کیے کی قیمت چکانا ہوگی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے صیہونی ریاست سے نجات کے لیے حماس کی حمایت کرنی ہوگی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے مشترکہ اعلامیہ میں غزہ پر اسرائیلی جنگی جرائم اور قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی برادری غزہ کا محاصرہ ختم کر کے وہاں پھنسے فلسطینیوں کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے ۔
خبرنمبر03
پاکستان نے فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف کو قرار دینے کا مطالبہ کر دیا عرب اسلامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگرا ںوزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل ایک جارح اور قابض ملک ہے اسرائیل کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف لے جانا چاہیے مسئلے کے دو ریاستی حل کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ڈائیلاگ سے راستہ نکالا جائے غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری سلامتی کونسل پر عائد ہوتی ہے، پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق ریاست فلسطین کے قیام کا حامی ہے۔
خبر نمبر04
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کر دیا حماس سے جنگ کے بعد غزہ میں موجود فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو مسترد کر دیا ایک سوال کے جواب میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ حماس سے جنگ ختم ہوئی تو خطے میں کسی اور کو ہونا پڑے گا وہاں کوئی ایسی اتھارٹی نہیں ہوگی جو اپنے بچوں کو اسرائیل سے نفرت سکھائے یا اسرائیلیوں کو مارنے اور اسرائیل کی ریاست کا صفایا کرنے کی تعلیم دے چند روز پہلے امریکی وزیر خارجہ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی پلان کو رد کر چکے ہیں جی سیون اجلاس کی بعد بلنکن نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا انہوں نے فلسطینی زیر قیادت حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے تحت مغربی کنارے کے ساتھ متحد غزہ کی بات کی تھی
خبرنمبر05
حماس کا گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے 25 سے زیادہ ٹینکوں اور بلڈوزرز کو تباہ کرنے کا دعوی 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچایا گیا ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں لیکن پھر بھی حماس سے لڑائی نے خطے کے سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کر دیا اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس شمالی غزہ کا کنٹرول کھو چکی ہے تین دن میں تقریبا دو لاکھ افراد شمالی غزہ سے جنوب کی جانب چلے گئے
خبر نمبر06
برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ لندن کی فضا فلسطین کو آزاد کرو اور جنگ بندی کے نعروں سے گونج اٹھی فلسطین یکجہتی مہم کے سربراہ کا دعوی ہے کہ مظاہرے میں تقریبا ایک ملین افراد شریک ہوئے برطانوی پولیس کی تین لاکھ افراد موجود ہونے کا دعوی مجاہدین نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دیا تاریخی مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کی بھی بڑی تعداد میں شرکت فرانس ، اسپین اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مظاہرے اسرائیل کو حملوں سے روکنے اورفلسطین میں جنگ بندی کے لیے بائیڈن کے ڈیلاویئر والے گھر کے قریب درجنوں افراد کا احتجاج۔
خبرنمبر07
لاہور میں بارش سے فضائی آلودگی میں عارضی کمی کے بعد سموگ نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا آج صبح لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ دنیا میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور کا دوسرا نمبر ایئر کوالٹی انڈیکس 209 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کراچی فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا جبکہ بھارتی شہر کولکتہ سر فہرست ہے
خبرنمبر08
خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلی کا تقرروزیراعلیٰ ہائوس میں آج سابق وزیراعلی محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی ملاقات ہوگی نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرری پر مشاورت کی جائے گی گورنر کے پی نے دونوں رہنماوئں کو مشاورت کی دعوت دی نگران وزیر اعلی ٰ اعظم خان گزشتہ روزدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس کے نتیجے میں صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی۔
محمود خان وزیر اعلیٰ ہیں نہ اکرم درانی اپوزیشن لیڈ ہے ان کا منتخب کردہ نگران وزیر اعلیٰ کسی صورت قبول نہیں ،تحریک انصاف کا تقرری کا طریقہ کار کے خلاف عدالت جانے کااعلان نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختون ظاہر شاہ کا آئین کے ماتحت معاملہ حل کرنے کا مطالبہ کہا کہ گورنرغلام علی، محمود خان اور اکرم درانی کا منتخب نگران وزیراعلیٰ سیاسی ہی ہوگا ان کے منتخب کردہ نگراں وزیر اعلیٰ سے مساوی مواقع ملنے کی کوئی توقع نہیں
خبرنمبر09
سابق انچارج بنی گالہ سید انعام اللہ شاہ نے کہا ہے کہ اڈیو حقیقی ہے میری اور بشریٰ بی بی کی فون پر بات ہوئی تھی پروگرام جرگہ میں گفتگو کہا میرے فون میں آڈیو اور توشہ خانہ سے آئی چیزوں کی تصاویر موجود ہیں ریکارڈ کے لیے تصویریں بناتا تھا تاکہ ضرورت پڑے تو بتا سکوں کی یہ چیزیں آئی تھیں جہانگیر ترین کو دور کرنے میں بشریٰ بی بی کا بڑا ہاتھ تھا بشریٰ بی بی کو اعتراض تھا کہ جہانگیر ترین پنجاب میں مشہور کیوں ہے بشریٰ بی بی کو عون چوہدری پر شک تھا کہ یہ علیم خان اور جہانگیر ترین کے وفادار ہیں حکومتی معاملات بشری ٰ بی بی چلاتی تھیں۔ عثمان بزدار کو بی بی لائی تھیں کچھ لوگوں کی تصاویر دیکھ کر بشریٰ بی بی رائے بناتی تھیں تصویر دیکھ کر بتاتی تھی کہ یہ ٹھیک ہے اور یہ نہیں۔


