خبر نمبر 1
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا سعودی ولی عہد سے ملاقات محمد بن سلمان کی قیادت میں مسئلہ فلسطین کے حق میں سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا دونوں رہنماں نے معصوم اور مقید فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور بربریت روکنے کے لیے فوری عالمی اشتراک کو ضروری قرار دیا ملاقات میں دو طرفہ پاک سعودی عرب تعلقات پر بھی تبادلہ خیال دونوں کا مشترکہ طور پر مفید اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے دو طرفہ تعلقات مزید وسیع کرنے پر اتفاق۔۔۔

خبر نمبر 2
دنیا کا نمبر ون باولنگ اٹیک عالمی کپ میں بری طرح ناکام پیس اٹیک کے ساتھ سپنرز بھی پٹ گئے پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 میں شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 18 وکٹیں حاصل کی کسی پاکستانی کھلاڑی نے اتنے رنز نہ بنائے جتنے رنز حارث روف نے دیے حارث روف 500 سے زائد رنز دے کر ایونٹ کے مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے حسن علی شاداب خان اور محمد نواز کی گیندوں کا جادو بھی نہ چل سکا۔۔۔

خبر نمبر 3
سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر فاروق رضا مانیکااور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ نون میں شامل سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز کا بھی نون لیگ میں شمولیت کا اعلان تمام سابق ارکان اسمبلی نے شہباز شریف سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار مسلم لیگ نون نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا انتخابات میں کامیاب ہوئے تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور مسلم لیگ نون کے انتخابی کامیابی لازم و ملزوم ہے نواز شریف کا ہر دور اور تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا دور ہے لیگی صدر کی گفتگو۔۔۔

خبر نمبر 4
فضائی آلودگی لاہور ایک بار پھر دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 209 ریکارڈ کیا گیا کینٹ کے علاقے کا اے کیو آئی 284 اور مال روڈ کا 226 ریکارڈ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔

خبر نمبر 5
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا امریکی میڈیا کا دعوی غیر قانونی تارکین وطن کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا متعدی بیماریوں کو بنیاد بنا کر بھی لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگائیں گے امریکی میڈیا کی رپورٹ۔۔۔

خبر نمبر 6
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 20 نومبر سے راولپنڈی میں لگے گا پانچ روزہ کیمپ میں پاکستان کپ کے کھلاڑی بھی مدعو ورلڈ کپ سے واپسی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی آرام کے بعد کیمپ کو جوائن کریں گے پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔۔۔