خبر نمبر 1
چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی سے متعلق نیا تہلکہ خیز انکشاف فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا لوٹی گئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کے لیے فرح گوگی کو غیر معروف ملک ویناتاو کا شہری ظاہر کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشرا بی بی نے پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو ٹاسک سونپا خفیہ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر ادا کیے گئے عدم اعتماد کی کامیابی سے چھ دن پہلے فرح گوگی کو پیروں نے ملک فرار کرایا گیا دبئی کے بعد تمام سفر ویناتا کے نام پر کیے گئے پاکستان سے لوٹی بھی رقم کو فراح گوگی کے ذریعے بیرون ملک ٹھکانے لگایا گیا۔۔۔

خبر نمبر 2
جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ خیبر پختون خواہ کے نگران وزیراعلی مقرر آج شام چھ بجے حلف اٹھائیں گے سابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر نے پہلے ہی ملاقات میں اتفاق کر کے سمری گورنر کو ارسال کی گورنر غلام علی نے سمری پر فوری دستخط بھی کر دیے میڈیا سے گفتگو میں گورنر کا کہنا تھا الیکشن کی تاریخ آ چکی ہے صوبے کو کسی آئینی بحران میں نہیں ڈالیں گے نئے نگران وزیراعلی ارشد حسین شاہ کا تعلق ہری پور سے ہے تحلیل شدہ کابینہ میں وزیر قانون سے گلگت بلتستان کے چیف جج بھی رہ چکے خیبر پختون خواہ کے نگران وزیراعلی اعظم خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔۔۔

خبر نمبر 3
کسی کو مائنس کرنا مسلم لیگ نون کے ایجنڈے میں نہیں اب میثاق معیشت ہونا ہے ایسی تمام جماعتوں سے ملیں گے جن سے سیاسی اتحاد ہو سکتا ہے پی ٹی آئی نے جو ملک کی سیاست کو گندلا کیا اس کو صاف کریں گے سعد رفیق اور ایاز صادق کی کراچی میں پریس کانفرنس بولے سندھ میں کثیر الجماعتی اتحاد کی جانب بڑھ رہے ہیں ملاقاتوں کا بنیادی مقصد انتخابی اشتراک عمل اور پاکستان کا مستقبل ہے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے ہی طے تھا کہ آئندہ الیکشن مل کر لڑیں گے لیگی رہنماں کا کراچی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کھنڈر بنانے کا الزام وفد کچھ دیر بعد ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جائے گا ملاقات میں آگے کا لائح عمل زیر غور آئے گا۔۔۔

خبر نمبر 4
سندھ کی سیاسی گرما گرمی میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی پہلی بیٹھک کراچی میں لیگی رہنما ایاز صادق کی خورشید شاہ سے ملاقات انتخابی اور سیاسی حالات سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال رابطے جاری رکھنے پر اتفاق۔۔۔

خبر نمبر 5
مسلم لیگ نون نے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ملک بھر سے مضبوط ساکھ کے حامل سیاست دانوں کو ویلکم کیا جائے گا پنجاب کا ٹاسک رانا ثنا اللہ کے سپرد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت اولین ہدف مقرر نواز شریف نے دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد کی ہدایت کر دی نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز منگل کو بلوچستان جائیں گے دو روزہ قیام میں کئی سیاسی شخصیات کی نون لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔۔۔

خبر نمبر 6
اب تک کسی پارٹی سے اتحاد کا نہیں سوچا سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نیدی جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کی مری میں گفتگو کہاں سندھ میں ہم جی ڈی اے الائنس کا حصہ ہو سکتے ہیں بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے مسلم لیگ نون ہر جگہ موجود نہیں مری میں القدس کانفرنس فضل الرحمن شریک ادھر فیصل آباد میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔۔۔

خبر نمبر 7
کراچی میں فائرنگ کے واقعات پولیس اہلکار جانبحق دو افراد زخمی ناظم آباد میں فائرنگ سے زخمی اہلکار سپیشل برانچ کا اہلکار ہے دیگر واقعات میں سپر ہائی وے اور گلشن معمار میں پیش آئے کندھ کوٹ میں رشتے کے تنازع پر کلہاڑیاں چل گئیں 12 افراد زخمی۔۔۔

خبر نمبر 8
ملک بھر میں ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے مندروں میں چراغاں ہندو برادری کے افراد ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا رہے ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد۔۔۔