خبرنمبر01
فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر عام پر آگیا تحقیقاتی اداروں کے مطابق دسمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک معروف پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے کو اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے لیے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا تھا اس پراپرٹی ٹائیکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر فراہم کیے لوٹی ہوئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کے لیے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک ونو آٹو کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیا گیا تحقیقاتی اداروں کے مطابق 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کے لیے خریدا جانے والاو نوآٹو کا خفیہ پاسپورٹ بشریٰ بی بی کے حوالے کر دیا گیا تھا تین اپریل 2022 کو پی ٹی آئی حکومت جانے سے چھ دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کر دبئی بھجوایا گیا دبئی کے بعد باقی تمام سفرونو آٹو کے پاسپورٹ پر کروائے گئے تاکہ تحقیقاتی ادارے اس نقل و حرکت سے آگاہ نہ رہیں

خبرنمبر02
فرح گوگی کو کوئی 10 روپے نہ دے پاسپورٹ کے لیے لاکھوں ڈالرز کون دیتا رہا مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری کا فرح گوگی کے خفیہ پاسپورٹ پر ردعمل کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کی جھلکیاں ہیں فرح گوگی کے پیچھے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے وزارت عظمیٰ کی طاقت تھی ان دو طاقتوں کے ملاپ سے تمام کرپشن کی گئی پاسپورٹ کے پیسے ڈالرز میں دیے جانے پھر دو پاسپورٹس پر ٹریولنگ یہ سب سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیںفرح گوگی کی سہولت کاری میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کردار صاف نظر آتا ہے

خبرنمبر03
ان سیاسی حریفوں کے شکر گزار ہیں جنہیں نواز شریف کے اگلے وزیراعظم ہونے کا یقین ہے خواجہ سعد رفیق کا پیپلز پارٹی کے کنگز پارٹی قرار پانے کے سوال پر جواب مسلم لیگ نون کے رہنمائوں کی کراچی میں پریس کانفرنس خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے بنتے وقت ہی متحدہ، جے یو آئی سے طے کرلیا تھا کہ اگلا الیکشن مل کر لڑیں گے کسی کو مائنس کرنا نون لیگ کا ایجنڈا نہیں ہے مسلم لیگ نون کاوفد آج کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائے گا

خبرنمبر04
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نئے نگران وزیراعلی ٰکی تقرری پر دستخط کر دیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین نئے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر گزشتہ روزنگران وزیراعلی ٰاعظم خان انتقال کے بعد آج سابق وزیراعلی ٰاور اپوزیشن لیڈر نے نئے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کا نام تجویز کیا تھا میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہاسابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈرسے نگران وزیر اعلیٰ کا تقررآئین کے مطابق ہے جسے اعتراض ہے وہ عدالت چلا جائے بولے انہوں نے نگرا ن وزیر اعلیٰ کا تقرر ایڈووکیٹ جنرل کی ایڈوائس پر کیا ہے پہلے بھی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہی وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کا تقررکیا تھا

خبرنمبر05
پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا پاکستانی روپیہ 122 درجے کی بدترین بے قدری کا شکار ہوا مہنگائی نے قوت خرید ختم کر دی غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا بیرونی قرض پہ تقریبا 20 کھرب روپے بڑھ گئے ۔پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی سولہ ماہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ، وائٹ پیپر کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں کرونا کے باوجود تعمیرات،زراعت اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی مہنگائی کی شرح کو 12 اعشاریہ سات فیصد تک محدود رکھا حکومت کے تیسرے اور چوتھے سال چھ فیصد شرائط نمو حاصل کی ساڑھے تین سال کی پی ٹی آئی حکومت کے دوران اوسط شرح نمو پانچ اعشاریہ سات فیصد رہی۔