خبر نمبر 1
پی ٹی آئی رہنما ظاہر شاہ طور کا نگران وزیراعلی مقرر کرنے پر رد عمل کہا گورنر خیبر پختون خواہ نے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا، انہیں آئینی بحران پر صدر کو خط لکھنا چاہیے تھا۔۔۔
خبر نمبر 2
راجہ ریاض نے کہا آئی پی پی اور مسلم لیگ نون کا اتحاد نہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ورکنگ جاری ہے مسلم لیگ نون کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔۔۔
خبر نمبر 3
کچھ کریں، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ترجمان غزہ وزارت داخلہ کی عرب اور اسلامی ریاستوں سے پھر اپیل، پیغام میں کہا عرب اور اسلامی دنیا کے رہنماں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خلاف عملی اقدامات کریں امریکی انتظامیہ پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے دباو ڈالیں ہمارے لوگوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور ظالم دنیا دیکھ رہی ہے۔۔۔
خبر نمبر 4
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چھ ہزار جنگجو افغانستان میں سکون سے رہ رہے ہیں جو پاکستانی سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف دورانی کا کہنا ہے کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجو پاک افغان تعلقات پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 5
انتخابات تک کسی بھی ادارے کی نجکاری کے امکانات کم ہیں حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر پیشرفت سے آگاہ کر دیا ذرائع کے مطابق اس وقت 27 ادارے نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں پی آئی اے کی نجکاری آئندہ سال فروری کے آخر تک متوقع۔۔۔
خبر نمبر 6
نان بائیوں کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں تین دن سے تندور بند 20 روپے کی چپاتی 30 سے 60 روپے میں فروخت ہونے لگی تندور مالکان کا کہنا ہے 200 گرام کی روٹی 25 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے۔۔۔
خبر نمبر 7
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی لاکھوں گیلن پانی ضائع کراچی کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی متاثر۔۔۔
خبر نمبر 8
سلمان اقبال ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی دوسری بار بلا مقابلہ صدر منتخب سلمان اقبال دوسری بار تین سال کے لیے صدر ڈبلیو ایم او منتخب ہوئے ڈبلیو ایم او اجلاس کے شرکا نے سلمان اقبال کو کھڑے ہو کر داد دی محمود شیخانی نے نائب صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی شبانہ عبدالرزاق نے گلوبل لیڈیز چیئر کا عہدہ دوبارہ سنبھال لیا۔۔۔


