خبر نمبر 1
مسلم لیگ نون کا مشن سندھ سیاسی رہنماں اور جماعتوں سے ملاقاتیں جاری، نون لیگ کے وفد کی بہادرآباد آمد ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات سعد رفیق کہتے ہیں ایم کیو ایم سے ملاقات میں سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوئی نون لیگ اور ایم کیو ایم وسائل کی منصفانہ تقسیم پر متفق ہیں خالد مقبول بولے پاکستان کے آئین کو مضبوط کرنا ہوگا حکمران دوست آئین اب مزید نہیں چل سکتا لیگی وفد کی علی نواز شاہ سے بھی ملاقات ہم خیال الائنس میں شمولیت کی دعوت۔۔۔
خبر نمبر 2
مسلم لیگ نون کو صرف الیکشن میں سندھ یاد آتا ہے، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی نیوز کانفرنس بولے عام انتخابات کے بعد وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتا ہے آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ میں نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا مزید کہا 2018 میں ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا مسلم لیگ نون کی حکومت 16 ماہ میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے میں ناکام رہی۔۔۔
خبر نمبر 3
پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد مخالفوں کا اعتراف شکست ہے، رہنما پیپلز پارٹی نیر بخاری کہتے ہیں پیپلز پارٹی عوامی خدمات کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے گی بلاول بھٹو زرداری سلیکٹڈ نہیں ووٹرز کے الیکٹڈ وزیراعظم ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر 4
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کہتے ہیں کہ مذاکرات اور تحفظات جمہوری نظام کا حسن ہے نگران حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی عام انتخابات سے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ جو شخص تین مرتبہ وزیراعظم رہے ہوں ان کو سلوٹ کرنا کیا غلط ہے۔۔۔
خبر نمبر 5
ہم نے مغربی سامراج اور یہودیوں کے ایجنٹ کو شکست دے دی مولانا فضل الرحمن کا مری میں جے یو آئی کی القدس کانفرنس سے خطاب بولے جے یو آئی نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے ماضی میں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا امن و امان اور مستحکم معیشت ریاست کے لیے بہت ضروری ہے ،مزید کہا فلسطین میں بزدل بچوں اور خواتین پر بمباری کر رہا ہے فلسطینی بھائیوں کی ہر موقع پر حمایت جاری رکھیں گے۔۔۔
خبر نمبر 6
غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری القدس اسپتال پر فاسفورس بم گرانے کے بعد ٹینکوں سے بھی گولہ باری صیہونی فوجیوں نے اسپتال کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہسپتال آنے یا جانے والوں پر گولیاں برسانے لگے۔۔۔
خبر نمبر 7
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپسی ریاض ایئرپورٹ پر اعلی سعودی اور پاکستانی سفارتی حکام نے نگران وزیراعظم کو الوداع کیا۔۔۔
خبر نمبر 8
کوئٹہ میں سول سوسائٹی کا بھارتی ایجنٹ عادل راجہ کے پاکستان مخالف پروپگنڈے پر احتجاج ،شرکا نے کہا ملک کی خاطر بلوچستان کی بیٹیاں اور بیٹے متحد ہیں عادل راجہ اپنے مضموم ایجنڈے سے باز آجائے ورنہ ایسے کرداروں کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔۔۔
خبر نمبر 9
نگران وزیرعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس لاہور میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے تجاویز کا جائزہ ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لیے یوٹرن پر ٹائر کلر لگانے کا فیصلہ محسن نقوی نے ہدایت کی شہر کی 32 بڑی سڑکوں پر تجاوزات مستقل طور پر دور کی جائیں ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ 32 مقامات پر تعینات ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر 10
ملتان میں پاکستان کے سان اتحاد کا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج مظاہرین کا ذریعی اجناس کی امدادی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کسان اتحاد کے مظاہرے میں کاشتکاروں کی علامتی میتیں رکھی گئی صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا پیداواری لاگت کے مطابق اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین کیا جائے۔۔۔
خبر نمبر 11
اسموگ کے نقصانات کے باوجود غیر ذمہ داری کا مظاہرہ جاری جھنگ میں کسانوں نے ضلعی انتظامییہ کیاحکامات ہوا میں اڑا دیے چنیوٹ روڈ پر کھیوا کے قریب دھان کی باقیات کو آگ لگا دی اہم شاہرائیں دھوئیں کی لپیٹ میں آگئیں۔۔۔
خبر نمبر 12
ورلڈ کپ میں شکست خوردہ پاکستانی سکواڈ کی وطن واپسی کا سفر کولکتہ سے سکواڈ کے 11 ارکان دبئی روانہ سکواڈ کے دیگر ارکان آج رات کولکتہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے پاکستانی سکواڈ کے ارکان الگ الگ فلائٹس پر کل وطن واپس پہنچیں گے پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے نو میں سے پانچ میچز میں شکست کھائی ٹیم مسلسل تیسری بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔۔۔
خبر نمبر 13
ورلڈ کپ میں لیگ مرحلے کا آخری میچ بھارت ،نیدرلینڈ مد مقابل بھارتی ٹیم کی طرف سے عمدہ بیٹنگ 410 رنز بنا ڈالے شریاس آئر 128 اور کے ایل راہول 102 رنز سکور کیے روہت شرما ایک شبمن گل اور ویرات گوہلی 51 رنز بنا کر نمایا رہے 410رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری۔۔۔


