خبر نمبر 1
کراچی میں نون لیگ اور ایم کیو ایم کی بیٹھک آئین میں بلدیاتی اختیارات کا تعین کریں ایم کیو ایم کا آئین کو بہتر بنانے کا مطالبہ حکمران دوست آئین مزید نہیں چل سکتا پاکستان کے آئین کو بہتر کر کے عوام دوست بنانا ہوگا آئین میں بلدیاتی اختیارات کا تعین کریں خالد مقبول صدیقی۔
نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے کہا وسائل کی منصفانہ تقسیم پر متفق ہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کا تعلق صرف کراچی سے نہیں پورے ملک سے ہے سندھ میں ایسا اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو صوبے کے مفادات کا تحفظ کر سکے
خبر نمبر 2
حزب اللہ کا ٹینک شکن مزائلوں سے حملہ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں کئی اسرائیلی زخمی ہوئے غزہ کے فلسطینی گندا پانی پینے پر مجبور غزہ سے سامنے آنے والی ویڈیو میں نوجوان کو گندا پانی پیتے دیکھا گیا ایک اور ویڈیو میں ایک بچے کو سڑک پر گیلن میں گندا پانی جمع کرتے ہوئے دیکھا گیا اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے زیادہ ہو گئی شہداء میں 8 ہزار بچے اور خواتین شامل اسرائیلی فضائیہ کی یو این ڈی پی کے دفتر پر بھی بمباری اقوام متحدہ کے مطابق حملے میں کئی اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ
خبر نمبر 3
نون لیگ ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آئی کبھی شفاف الیکشن سے اقتدار نہیں ملا رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کہا نہیں چاہتے 2024 میں کوئی اور شخص ملک پر تھوپا جائے مسلم لیگ نون ڈیڑھ سال میں معیشت ٹھیک کرنے میں مکمل ناکام ہوئی اس جماعت کو صرف الیکشن میں سندھ یاد آتا ہے نون لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد صفر جمع صفر ہے
خبر نمبر 4
بہتر ہوگا کہ صدر کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں صدر مملکت سے گزارش کریں گے کہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال کریں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بیان میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات اور تحفظات جمہوری نظام کا حسن ہیں عام انتخابات کے ذریعے اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا
خبر نمبر 5
یہ نہیں ہوتا کہ آپ نے پارٹی بدل لی تو نظریہ بدل گیا پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی جوائن کرنے والے مراد راس کی پریس کانفرنس کہا کہ پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہو رہے ہیں کہ ہر روز پریس کانفرنس کر سکتے ہیں الیکشن بھرپور طور پر لڑیں گے جہانگیر ترین اور علیم خان نے روڈ میپ دے دیا ہے


