خبر نمبر 1
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس غزہ کے شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے شہری جنوبی علاقوں کو ہجرت کریں محفوظ راستے دیں گے ڈائریکٹر الشفا ہسپتال نے اسرائیلی حکام کے دعووں کی تردید کر دی کہا ہم ہسپتال خالی نہیں کریں گے وہ چاہتے ہیں کہ ہم یہاں سے نکلیں اور پھر وہ قافلوں پر بمباری کر دیں۔۔۔
خبر نمبر 2
پوپ فرانسس کا غزہ میں زخمیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ عالمی برادری سے غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال کی اپیل شہریوں کا تحفظ اور انسانی امداد یقینی بنانے پر بھی زور دیا ترک صدر طیب اردوان کا امریکہ سے اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ، کہتے ہیں امریکہ کو جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دبا بڑھانا چاہیے یورپی یونین کے اعلی سفارت کار کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرا جوزف بوریل نے کہا دشمنیاں اسپتالوں کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہیں۔۔۔
خبر نمبر 3
مزید 75 امرادی ٹرک غزہ میں داخل فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ٹرک خوراک ،پانی، طبی سامان اور ادویات لے کر غزہ پہنچے اسرائیل اب بھی غزہ میں ایندھن لے جانے کی اجازت دینے کو تیار نہیں 21 اکتوبر سے اب تک 980 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے یہ امداد سمندر میں قطرے کے برابر ہے جنگ سے قبل 500 ٹرک روزانہ امدادی سامان لے کر غزہ پہنچتے تھے۔۔۔
خبر نمبر 4
غزہ میں اسرائیلی درندگی کے خلاف دنیا سراپا احتجاج، امریکہ، یورپی یونین ،مصر ،جرمنی، جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جرمنی اسرائیل کے خلاف بڑی ریلیز سپین میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کئی احتجاجی مظاہرے وسطی لندن میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کے الزام میں سات افراد پر فرد جرم عائد ادھر مصری عوام نے فلسطینیوں کے حق میں رفاہ سرحد کے سامنے مظاہرہ کیا۔۔۔
خبر نمبر 5
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری ملک بھر سے 25 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار بجلی چوروں سے 34 ارب روپے ریکور کیے گئے 197 سرکاری ملازمین کو بھی بجلی چوری کے الزام میں معطل کیا گیا کریک ڈان کے باعث ماہانہ نقصان میں 12 ارب سے زائد کی کمی آئی نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم۔۔۔
خبر نمبر 6
سابق وفاقی وزیر اسد عمر بیمار پڑ گئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں طبی بنیادوں پر پیشی سے استثنا مانگ لیا عدالت نے میڈیکل سرٹیفکیٹس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست واپس کر دی ادھر سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی کا کیس فواد چوہدری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی۔۔۔
خبر نمبر 7
نو مئی مقدمات میں نامزد کرنے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کل ہوگی میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید بولے ان کے خلاف ایسے ایسے شہروں میں کیسز بن گئے جہاں وہ کبھی گئے ہی نہیں انہیں نظر لگ چکی انتظار میں ہیں نواز شریف کو کب نظر لگے گی۔۔۔
خبر نمبر 8
پاکستان مسلم لیگ ق کسی اور جماعت میں ضم نہیں ہو رہی چوہدری شافع حسین نے واضح کر دیا کہا پاکستان مسلم لیگ ق اپنی انفرادی حیثیت برقرار رہے گی پارٹی کے امیدوار ٹریکٹر کے نشان پر میدان میں اتریں گے مسلم لیگ نون کے ساتھ کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔۔۔
خبر نمبر 9
وفاقی کابینہ نے سائفر کیس کی جیل میں ٹرائل کی منظوری دے دی وزارت قانون کی سمری میں سکیورٹی اداروں کی رپورٹس کو بھی منسلک کیا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے ہی جان کا خطرہ ہے وزارت قانون کا انتباہ۔ ۔۔
خبر نمبر 10
لاپتہ افراد سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ پولیس اور صوبائی حکومت پر برہم عدالت نے جی آئی ٹی سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تفتیشی آفیسر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری جسٹس عدنان نے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد صوبائی حکومت کے پاس نہیں تو کہاں ہے وہ آسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہیں تو ڈھونڈ کر لائیں۔۔۔
خبر نمبر 11
لاہور کی فضا میں اسموگ ایک بار پھر بڑھنے لگی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر انڈیکس 33 ریکارڈ بھارتی دارالحکومت دہلی کا فضائی معیار 417 انڈیکس کے ساتھ انتہائی خراب محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا رات کو دھند پڑنے کی پیشگوئی۔۔۔
خبر نمبر 12
خیبر پختون خواہ کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاک فوج کا ایک اور احسن اقدام حسن خیل کے گورنمنٹ ہائی سکول شمشاتو میں ڈیجیٹل سکلز سینٹر قائم علاقہ مشران اور نوجوانوں کا پاک فوج سے اظہار تشکر۔ ۔۔


