خبرنمبر1

آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کے مذاکرات کاایجنڈا جاری ، آمدن بڑھانے، اخرجاات میں کمی، ڈالر ان فلو پلان پالیسی سطح کے مذاکرات کا حصہ ، ادارہ جاتی اصلاحات ، نیشنل ایئر کلین پالیسی، ایکسچینج ریٹ اور سکوک بانڈز بھی پالیسی مذاکرات میں شامل، پاور سیکٹر اور پٹرولیم سیکٹر کیلئے ایڈجسٹمنٹس گردشی قرض میں کمی کا پلان بھی شامل، قرض پروگرام کے دوران فیول سبسڈی نہ دینے بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ نئے قرض کیلئے سکوک بانڈز ،ٹی بلز اور انویسٹمنٹ بانڈز کا اجرا بھی مذاکرات میں شامل، آئی ایم ایف مشن سے معاشی ٹیم کے پالیسی سطح مذاکرات آج ہوں گے ۔

خبرنمبر2
نیب راولپنڈی میں آج 3بڑی پیشیاں، 190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب راولپنڈی میں طلبی ، بشریٰ بی بی کو دن 2 بجے پیش ہونے کی ہدایت، نیب کی تحقیقاتی ٹیم چیئرمن پی ٹی آئی کیاہلیہ سے تفتیش کرےگی ۔ بشریٰ بی بی بطور ملزمہ پیش ہوگئیں۔فرحت شہزادی کو بھی 190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں ساڑھے 3بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔ جہلم تا پنڈ دادنخان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں خرد برد کے الزام میں فواد چودھری کوبھی آج طلب کررکھاہے ۔
خبرنمبر3
الیکشن صرف سیاسی جماعتوں ہونے چاہییں،پاکستانی سیاست میں صرف نوازشریف اور شیخ رشید خاموش ہیں ، مجھے نظر لگی چکی انتظا رمیں ہوں نوازشریف کو کب نظر لگے گی،گیٹ نمبر 4میںنوازشریف کے ساتھ تھا ہمیشہ گیٹ نمبر 4کا ساتھ دیا۔ سپریم کورٹ میں الیکشن کے حوالے سے نوٹس نہیں ملا مگر میں سپریم کورٹ ضرور جائوں گا ۔ ایسے ایسے شہروں میں میرے خلاف کیس بنے جو دیکھے ہی نہیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بیان ،9مئی کے واقعات کےخلاف مقدمات ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے شیخ رشید کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دئیے ۔

خبرنمبر4
نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب ،اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا جاری، ملکی کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ایجنڈے میں شامل، حج پالیسی 2024ایک بار پھر کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ بینک کو مالی سال 2021-22میں زرمبادلہ پر غیر معمولی منافع پر ٹیکس کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

خبرنمبر5
سندھ میں بڑے انتخابی اتحاد کی کوششیں ، ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات، ہمارے اتحاد سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، وسائل کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ، موثر بلدیاتی نظام ضروری ہے ، سیٹوں کی تقسیم پرکوئی بات نہیں ہوئی ، ہم نے مینڈیٹ کی چوری کو روکنا ہے تاکہ کھنڈر بنے سندھ کی ترقی یقینی بنائی جائے یہ نہ ہو کہ ووٹ کسی اور کو پڑے اورپرچی کسی اور کی نکلے ۔ خواجہ سعد رفیق کی میڈیا ٹاک، ملک کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بلدیاتی حکومتوں کے بغیر عام انتخابات نہ ہوں، وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی طرح بلدیاتی حکومتوںکو بھی آئین میں تحفظ دیا جائے ۔ خالد مقبول صدیقی کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر6
پاکستان کا آئین گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام کو حقوق نہ دلوا سکا، یہ آئین صرف طاقتور کو تحفظ فراہم کرتا چلا آرہا ہے ۔ اقتدار ہمارے جوتے کی نوک پر ہے ، مگر اختیار ضرور لیں گے، اختیار نہ ملا تو روڈ، پتھر اور ڈنڈے کے ذریعے جدوجہد ہو گی ، کنوینیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے لوگ ہمارے آفس آئے، ہم نے وزارت نہیں مانگی صرف کہا وسائل عام آدمی کو دے دو، ہم آپ کی غیر مشروط حمایت کریں گے۔ ن لیگ نے ہماری اس ڈیمانڈ کو تسلیم کیا ہے ۔ آئین میں ترمیم ہو گی و عام آدمی کو اس کی دہلیز پر اختیار ملے گا۔ مصطفی کمال کا خطاب ، 2018میں جو نشستیں ہم سے چھینی گئیں وہ واپس لیں گے ،انتخابات میں کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑیں گے ۔ فاروق ستار کی گرج

خبرنمبر7
کراچی کو کھنڈرات بنانے کی بات کی جائے گی تو ہم جواب دیں گے ، ہر سیاسی پارٹی کو اتحاد بنانے کا حق حاصل ہے ۔ ہم ن لیگ کی عزت کرتے ہیں ان کو سیاست کا پورا حق حاصل ہے ۔ نلیگ والے جو کراچی کا نقشہ کھینچ رہے تھے اس پر ہمیں اعتراض ہے ۔ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کے مقابلے میں اتحاد بنتے رہے اگر پہلے کچھ کیا ہوتا تو آج اس طرح کے اتحاد بنانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ رہنما پیپلزپاٹی شرجیل میمن کا ردعمل

خبرنمبر8
عام انتخابات کی تیاریاں تیز، نوازشریف دوسرے صوبوںمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کو تیار، قائدن لیگ 14نومبر کو کوئٹہ جائیں گے ۔ ایاز صادق کوئٹہ پہنچ گئے ۔ بلوچستان کی 20سے زائد سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول، ن لیگ کا بلوچستان عوامی پارٹی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ متوقع، شہبازشریف اور مریم نواز بھی نوازشریف کے ہمراہ ہوں گے ۔

خبرنمبر9
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہنے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے نگران وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق چوچوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے دفتر میں عملے کے ساتھ تعارفی ملاقات بھی کی۔ نگران کابینہ کے لیے ناموں پر غور،

خبرنمبر10
فرحت شہزادی کے پاسپورٹ کے لیے ٹرانزیکشنز کامعاملہ اصل دستاویزات منظر عام پر آگئیں ، ٹرانزیکشنز سلک بنک کے ذریعے ہوئیں ، دستاویزات کے مطابق بینک کے ذریعے 1لاکھ 7ہزار544آسٹریلین ڈالرز بھیجے گئے ۔ دوسری ٹرانزیکشن سے ایک لاکھ 32ہزار415ڈالرز ٹرانسفر ہوئے ۔

خبرنمبر11
بلوچستان کی مردم شماری کے خلاف اپیل پر سماعت ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کو نوٹس جاری کردیا۔ مردم شماری کا معاملہ کس آئینی شق کا قانون کے تحت مشترکہ مفاد کونسل میں جاتا ہے ۔ مردم شماری سے متعلق قانونی معاملات پر معاونت کی جائے ،۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی، جسٹس عجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

خبرنمبر12
عدالت میں پیشی کے موقع پر رہنما ایم کیو ایم رئوف صدیقی کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل کرنے پر علم ہوا کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، رئوف صدیقی کو ہارٹ اٹیک ہوا، اسسٹنٹ ڈال دیا گیا ، میجر ہارٹ اٹیک کے باعث پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو گیا تھا ۔وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ، ترجمان این آئی سی وی ڈی

خبرنمبر13
9مرلہ زمین پر مالک کو بغیر معاوضہ ادائیگی روڈ بنانے کا کیس، سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، جرمانے کی رقم بھی زمین مالک کو ادا کرنے کی ہدایت، فضول مقدمہ کرنے پر چیف جسٹس کاایڈیشنل ایڈووکیٹ بلیغ الزمان پر اظہار برہمی ، سرکارنے کسی کی زمین پر بغیر اجازت اور معاوضہ کیسے روڈ بنایا، فضول مقدمےکی سماعت آپ نے سپریم کورٹ میں کیوں دائر کی ۔ ہمارا کام یہ رہ گیا کہ ایڈووکیٹ جنرلز کوآئین پڑھاتے رہیں ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس