خبرنمبر1
لاہور میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال، لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم کا حکم دےدیا، لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم ، عدالت کا شیخوپورہ ، ھافظ آباد اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر بھی تبدیل کرنے کا حکم، افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، حالات خراب ہو رہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آ رہی ہیں ، لاہورکے دل میں ٹائر جلا کر برا حال کیا گیا ہے ۔ سب سے زیادہ سموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب تو سوئے ہوئے ہیں جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
خبرنمبر2
انتخابات کی تیاریاں، پیپلزپارٹی نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں مٹھی میں میدان سج گیا۔ ماروی اسٹیڈیم میں 20ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ۔ تھرپارکر کے متعلقہ ہیڈکوارٹر میں استقبالیہ کیمپس بھی قائم ، بلاول بھٹو شام 5بجے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔
خبرنمبر3
مونس الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ، ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپےکک بیکس وصول کرنے کا معاملہ ، عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا، جائیداد قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز ، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورکنے نیب ک یدرخواست پر کارروائی کی ۔
خبرنمبر4
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ، 15نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لٹر کمی کا امکان ، پٹرول کی قیمت میں 2روپے فی لتر تک کمی متوقع، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4روپے فی لٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 16روپے فی لٹر کمی کا امکان ، اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 15نومبر کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی ۔
خبرنمبر5
غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی جائے ، جنگ زدہ علاقے میں تین لاکھ سے زائد افردا خوراک سے محروم ہیں ، دنیا اسرائیل پر دبائو بڑھائے ، اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کررہا ہے ۔ جنگ ختم ہونے کی بجائے شام اور لبنان کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ اس مسئلے کا حل صرف آزاد فسلطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر مولانا طاہر اشرفی کی پریس کانفرنس
خبرنمبر6
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل فور میں زور کا جوڑ، زشائقین دلچسپ مقابلے دیکھنے کو بے تاب، دو روز کے وقفےکے بعد 15نومبر کو میدان سجے گا۔ پہلا سیمی فائنل 15نومبر کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 16نومبر کو کولکتا میں ہوگا۔ فائنل آئندہ اتوار کوااحمد آباد میں شیڈول


