خبرنمبر1

اور کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی مسلسل نویں فتح ، اپنی کرکٹ تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا آخری لیگ میچ میں انڈیا نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی میگا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

خبرنمبر2
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی خیبر پختونخواہ آمد چارسدہ میں سابق نگران وزیراعلی اعظم خان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بولے ملک کے لیے اعظم خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔

خبرنمبر3
پاکستان آئی ایم ایف کے پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے پرامید، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات، وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے ۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ فائنل کیا جائے گا۔ جائزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کو 71کروڑ ڈالر ملیں گے۔ مذاکرات 15نومبر تک جاری رہیں گے۔

خبرنمبر4
غزہ: الشفا اسپتال مکمل غیر فعال، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق، 6 نوزائیدہ اور 9 مریض شہید، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ غزہ کا مرکزی اسپتال الشفا اب مکمل طور پر غیر فعال ہوچکا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہےکہ الشفا اسپتال اور اس کے اطراف مسلسل فائرنگ اور بمباری کی جارہی ہے جس نے پہلے سے تشویشناک حالات کو مزید بدترین بنادیا ہے۔

خبرنمبر5
اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود کی اہلخانہ سے ملاقات،اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات کرائی گئی۔جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جہاں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین سے ان کی اہلیہ اور بیٹی نے ملاقات کی۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ سے ملاقات میں وکلا بھی موجود تھے۔

خبرنمبر6
پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز کا انکشاف، پمز اسپتال کے انفیکشن ڈزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیس سامنے آئے ہیں، اس بیماری سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرا صحتیاب ہورہا ہے۔ ہسٹو پلازموسس کے متعلق خیال تھا کہ یہ بیماری پاکستان میں نہیں پائی جاتی، 2 مریضوں کی جانچ کرکے اس مرض کا پتا چلایا گیا، اب تک پاکستان کےکسی اورخطے سے ہسٹو پلازموسس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ڈاکٹرنسیم اختر

خبرنمبر7
جنوری میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان، آذربائیجان کی کمپنی ساکر (SOCAR) کی جانب سے سستے ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی متوقع ہے۔وزارت توانائی کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ آذربائیجان کی سرکاری کی کمپنی ساکر (SOCAR) کی جانب سے جنوری 2024میں سستے ایل این جی کارگو کی عدم دستیابی کا بہت زیادہ امکان ہے۔ایک بار استثنیٰ دے دیے جانے کے بعد، پی ایل ایل جنوری کے مہینے کے لیے اسپاٹ کارگو کے لیے ٹینڈرز کے لیے جائے گا اور اسے کچھ گھنٹوں کے بعد اسی دن جواب دینا اور فیصلہ کرنا ہوگا۔