خبر نمبر 1
توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کرپشن کیسز چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش شروع نیب کا چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری گرفتاری ڈالنے کا فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے درخواست دائر کی۔۔۔

خبر نمبر 2
190 ملین پانڈ کے بشرا بی بی بھی نیب میں پیش نیب نے سابقہ خاتون اول کو 11 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ دیا جوابات جمع کرانے کی ہدایت پوچھا تعلیم کہاں سے حاصل کی ؟کیا اسلامی تدریسی کورس بھی کیا ؟القادر یونیورسٹی پروجیکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا ؟بطور ٹرسٹی یا بطور استاد یونیورسٹی سے کیا تنخواہ یا مراعات لیتی رہیں ؟فرح گوگی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ کیا ان کے مالی معاملات اور کردار سے مطمئن ہیں؟ القاد ٹرسٹ بنانے کے لیے پراپرٹی ٹائیکون اور ہاسنگ سکیم کا کیا کردار ہے؟۔۔۔

خبر نمبر 3
کچھ قوتیں تقسیم اور نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں بلاول بھٹو زرداری کا مٹھی میں جلسے کے شرکا سے خطاب کہتے ہیں بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کے بارے میں کچھ غلط فہمیاں ہیں بھارت کے پارلیمان میں اقلیتوں کی نمائندگی نہیں پیپلز پارٹی برابری پر یقین رکھتی ہے اس نے رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر سیاست کو مسترد کیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری ختم کریں گے 8 فروری کو عوام اسی جذبے سے نکلیں گے تو پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی مراد علی شاہ اور دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔۔۔

خبر نمبر 4
سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان جے یو آئی کے مطابق سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم کیا گیا نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات رواں ہفتے ہوگی سندھ میں مجوزہ سیاسی الائنس پر بھی گفتگو ہوگی۔۔۔

خبر نمبر 5
دہشت گردی توانائی بحران سے بھی بڑا ناسور ہے کس نے کہا تھا خطرناک دہشت گردوں کو چھوڑا جائے؟ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر خطرناک دہشت گردوں کو چھوڑا گیا قوم کو ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے ان لوگوں کو کم سے کم غلطی تسلیم کر کے معافی مانگنی چاہیے مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال بولے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں اضافہ کیوں ہوا؟ حقائق سامنے آنے چاہیںے یہاں تک کیوں پہنچے دہشت گردی ایک چیلنج تھی اے پی ایس کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا سب لوگ مل کر بیٹھے اور فیصلہ کیا دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے۔۔۔

خبر نمبر 6
آئندہ سال جنوری میں گیس بحران شدید ہونے کا امکان گھریلو صارفین کے لیے گیس کی دستیابی 8سے کم ہو کر 6گھنٹے تک ہونے کا امکان ذرائع کے مطابق اگلے سال کے آغاز پر گیس کی قلت 470 ایم ایم سی ایف ڈی ہو جائے گی۔۔۔

خبر نمبر 7
اسرائیلی فوج نے غزہ پر فاسفورس بم پھینکے مسلم حکمرانوں نے اسرائیل کے خلاف سخت رد عمل نہیں دیا جماعت اسلامی نے عالمی برادری کو بیدار کرنے کی کوشش کی سراج الحق کی نیوز کانفرنس کہا فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ایران اور ترکیہ کا دورہ کیا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔۔۔

خبر نمبر 8
شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ اور وکیل کی ملاقات، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہی جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور صحت سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔۔۔

خبر نمبر 9
اسد قیصر راہداری ریمانڈ پر خیبر پختون خواہ پولیس کے حوالے اسد قیصر کو سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختون خواہ نے اسد قیصر کی صوابی میں درج مقدمے میں حوالگی کی استدا کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں ملزم اسد قیصر کو ایک روز میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

خبر نمبر 10
سابق سینٹر وقار احمد پر نیب کیسز ملزم نے بیرون ملک سے واپسی پر عدالت میں سرینڈر کر دیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے وقار احمد کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی احتساب عدالت لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت عدالتیں ملزم وقار احمد کو 13 نومبر تک ہائی کورٹ میں سرینڈر کرنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔

خبر نمبر 11
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر کر دیا گندم کے 40 کلو کے تھیلے کا نرخ 4700 روپے مقرر کر دیا گیا 10 کلو آٹے کا ایکس مل ریٹ 1374 روپے مقرر کر دیا گیا 10 کلو آٹے کا ریٹیل ریٹ 1399 روپے مقرر گندم اور آٹے کے سرکاری نرخ فوری طور پر صوبے بھر میں ناقذالعمل ہوں گے۔۔۔

خبر نمبر 12
پنجاب حکومت کا وینٹیلیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارم سے متعلق اجلاس بریفنگ میں کہا گیا خصوصی ایپ کے ذریعے زیر استعمال اور خالی وینٹیلیٹر کی نشاندہی ممکن ہوگی۔۔۔