خبرنمبر1
انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی تھر نے فیصلہ سنا دیا، 8فروری کو نکلے تو تیر اور عوام کی جیت ہو گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مٹھی میں جلسے سے خطاب ، کہا آج بھی مانگ رہا ہے ہر انسان ، روٹی کپڑا اور مکان ،اس نعرے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ جب تک مہنگائی ہے یہی نعرہ رہے گا۔ مل کر مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے ۔ تھر میں اپنی کارکردگی پر فخر ہے ۔ صرف اس کی بنیاد پر ملک بھر کا الیکشن لڑ سکتے ہیں ۔

خبرنمبر2
جنہوں نے دہشتگردوں کو چھوڑا انہیں ٹی وی پر لا کر ان سے معافی منگوائی جائے ۔ مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار کا سینیٹ اجلاس میں مطالبہ ، کس نے کہا تھا جو دہشت گر د جیل میں تھے انہیں چھوڑیں ۔دو چار بندوں کو گھنائونی سازش کی کس نے اجازت دی ؟غیر قانونی ملکیوں کے ساتھ عزت و وقار کے ساتھ پیش آ یا جائے ۔ مہاجرین کی جو چیزیں ہیں ساتھ لے جانے کی اجازت ہونی چاہیے ، اس کی کوئی حمایت نہیں کرتے کہ غیرقانونی پناہ گزینوں کو نہ نکالا جائے حکومت یہ یقینی بنائے کہ افغانوں سے چیزیں چھینی جا رہی ہیں ،

خبرنمبر3
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190ملین پائونڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ، جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کے لیے اقدام کا حکم ، نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی استدعا کی تھی چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں گرفتار اڈیالہ جیل میں ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کر دی تھی ۔

خبرنمبر4
آپ کتنی پڑھی لکھی ہیں؟ کیا القادر یونیورسٹی میں پڑھاتی بھی ہیں؟ کیا پڑھانے کے پیسے لیتی ہیں؟القادر یونیورسٹی بنائی کیوں تھی ؟ یونیورسٹی کی جگہ کس نے چنی تھی ؟چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نیب کے سوالات، یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ نے درس نظامی کا کورس کر رکھا ہے ؟بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی آپ کرتی کیا ہیں؟فرحت شہزادی کو کیسے جانتی ہیں؟کیا فرحت شہزادی کے کردار اور ان کے مالی معاملات کے بارے میں مطمئن ہیں ؟بشریٰ بی بی کو 11سوالات لکھ کر دئیے گئے ۔ جواب ان کی قانونی ٹیم ہی لکھ کر جمع کروائے گی ۔ نیب نے القادر ٹرسٹ، اور یونیورسٹی اکائونٹس کے علاوہ ٹرسٹیز سے متعلق سوالات کیے ۔ بشریٰ بی بی 190ملین پائونڈ اسکینڈل کیس میں 15نومبر تک ضمانت پر ہیں ۔

خبرنمبر5
اسرائیلی فوج الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئی، شہید مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال کے دروازوں تک پہنچ گئی ہے جبکہ وہاں موجود طبی عملے نے خبردار کیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں سمیت مریضوں کی شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج نے کئی روز سے الشفا اسپتال کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور اس کے اندر موجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے جنریٹرز کے لیے ایندھن نہ ہونے کے باعث وہ مریضوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بتایا تھا کہ الشفا اسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔

خبرنمبر6
کراچی کی عمارت میں لگی آگ پر قابو کی کوششیں، پولیس حکام کے مطابق آگ بجلی کے میٹروں سے شروع ہوئی ، جس نے اوپر کی منازل کو لپیٹ میں لے لیا۔ عمارت کے کچھ لوگوں کو دوسری عمارت منتقل کیا گیا۔

خبرنمبر7
قبرستان کی زمین پر قبضے کا الزام ، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست ضمانت منظور، لاہور ہائیکورٹ کا رہائی کا حکم ،1لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت،

خبرنمبر8
کرپشن کے کیس میں گرفتار اسد قیصر کو اسلام آباد کچہری لایا گیا۔ راہداری ریمانڈ کے لیے اینٹی کرپشن افسران بھی پہنچ گئے ۔

خبرنمبر9
خیبر پختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر کے پی غلام علی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔ پہلے مرحلے میں کابینہ کے 9وزرا نے حلف اٹھایا، نگران وزیراعلیٰ جسٹس ارشد حسین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ سیکرٹریٹ مد پر ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔

خبرنمبر10
مراد علی شاہ نے کہا جو آئے ہیں وہ واپسی کا ٹکٹ کٹوا لیں ، 8فروری کے بعد پھر کچھ لوگ ملک سے باہر ہوں گے ۔ مشکل وقت میں بھاگنے والے آج کا جلسہ دیکھ لیں ۔ تھر کے لوگوں نے بلاول کو وزیراعظم بنا دیا۔

خبرنمبر11
کرکٹ ورلڈ میں ناکامی ، پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مورکل نے استعفیٰ دے دیا۔ مورکل نے اس سال جون میں بورڈ سے 6ماہ کا معاہدہ کیا تھا۔ مورنی مورکل کا معاہدہ اگلے مہینے ختم ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے مورکل کے متبادل کا علان جلد ہوگا۔ ورلڈ کپ میں 5شکستوں کے بعد پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔