خبرنمبر1
تم بھی اسی طرح لائے گئے جیسے چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، تم میں اور چیئرمین پی ٹی آئی میں کیا فرق ہے ؟ تم لندن میں خوشیاں منا رہے تھے تو پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کرتی رہی ۔ رہنما پی پی نثار کھوڑو کا مٹھی میں جلسہ عام سے خطاب
خبرنمبر2
اسرائیلی فوج کے قبضے کے بعد غزہ کے اسپتال قبرستانوں میں تبدیل، الشفاء اسپتال میں آئی سی یو کے تمام مریض دم توڑ گئے۔ انکیوبیٹر میں بچے ایک ایک کر کے دم توڑنے لگے ۔ اسپتالوں کے طراف اسرائیلی فوج کی بمباری میں شدت ، اسرائیلی فوج نےا لرانتیسی اسپتال سے عملے کو باہر نکال دیا۔ آئی سی یو میں مریضوں اور زخمیوں کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ مریضوں کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔ القدس اسپتال میں بھی تمام آپریشنز بند ہو چکے ہیں۔ صیہوی فوج کی جبالیہ کیمپ پر پھر بمباری، 19فلسطینی شہید، جنوبی غزہ منتقلی کے بعد بھی اسرائیل کے حملے ۔ خان یونس میں دو عمارتوں پربمباری ، 13افراد شہید۔ تعداد 11ہزار187ہو گئی ۔
خبرنمبر3
غزہ کے اسپتالوں میں کچھ بھی مثبت نہیں ، چیوش وائس فار پیس کے ڈاکٹر ایلس روتھ چالڈ نے خبردار کر دیا عرب میڈیا کو انٹرویو میں کہا صاف پانی نہ ہونے کے باعث چیچک، سانس کی بیماریاں، ڈائریا پھیل رہا ہے ۔ اسپتالوںکا عملہ تھک چکا ہے اور صدمے سے دوچار ہے ۔
خبرنمبر4
کچھ افغان حکام صورتحال خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس ، کہا افغانستان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے ۔ دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھی تو پاکستان نمٹنا جانتا ہے ۔ غیرقانونی غیرملکیوں کی افغانستان جانے والوں کی تعداد 2لاکھ 20ہزار398ہو گئی ۔ کراچی میں الآصف اسکوائر پر پولیس کا سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد کو ہولڈنگ کیمپ منتقل کرد یا گیا۔
خبرنمبر5
دبئی ایئر شو، سپر مشتاق اور جے ایف 17تھنڈ رطیاروں کی شرکت، طیارہ جدید فضائی جنگی ٹیکنالوجی کی اعلیٰ مثال ، ترجمان پاک فضائیہ کہتے ہیں طیارہ جدید ایویانکس ، بہترین الیکٹرونک جنگی نظام سے لیس ہے ۔ سپر مشتاق نے بھی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔
خبرنمبر6
پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بڑا بریک تھرو، نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی، آئی ایم ایف آمادہ ، فیول سبسڈی نہ دینے ، بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات پر غور،
خبرنمبر7
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں نجی گیس ڈرلنگ کمپنی کے قافلے پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار شہید، 12افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 2کی حالت تشویشناک ہے ۔
خبرنمبر8
پشاور میں بڑی تبدیلی ، پاک فوج کے تعاون سے صدر بازار میں بجلی کا نظام انڈر گرائونڈ کر دیا۔ مختصر مدت میں بجلی کے ٹرانسفارمر لٹکتے تار ختم، کھلے مین ہولوں پر ڈھکن لگ گئے ۔ اب بجلی کے لٹکتے تاروں کے بجائے نیلا آسمان نظر آتا ہے ، عوام کے تحفظ کے لیے 45سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیے گئے ۔


