خبرنمبر1
سائفر کیس میں اہم موڑ، خاندان کے چند افراد کو سماعت میں جانے کی اجازت کا مطلب اوپن کورٹ نہیں ، جس طرح سے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی اسے بھی اوپن کورٹ کی کارروائی نہیں کہہ سکتے ، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ ٹرائل اس طرح چلایا جارہا ہے ؟آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے ؟سائفر کیس ٹرائل کرنے والے جج کی تعیناتی ایگزیکٹو کی طرف سے کی گئی ، ویک اینڈ پر مجھے اس کیس کے بارے قانون پڑھنے کا موقع ملا، اندرا گاندھی کے کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں میڈیا کو بھی اجازت تھی ، وہاں بھی سابق وزیراعظم کا کیس تھا یہاں بھی سابق وزیراعظم کا کیس ہے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس

خبرنمبر2
مسلم لیگ ن اپنے بل بوتے پر سیاست کرے ، کسی کو نہ کہیں کہ ہمارے لیے کچھ کریں ، آپ کیا سرپرائز دیں گے آپ تو اپنی حکومت میں بھی ضمنی الیکشن ہار گئے تھے ۔ میاں صاحب کو لاہور میں کچھ مشکلات ہیں جس کی وجہ سے وہ دوسرے صوبوں میں جا رہے ہیں ۔ میرا مشورہ ہے وہ لاہور پر فوکس کریں ۔ شہباز شریف ، اسحاق ڈار 15ماہ کی کارکردگی پر الیکشن کیلےئے تیار ہیں یا منہ چھپا رہےہیں ۔ لیول پلیئنگ کبھی کبھی پیپلزپارٹی کو نہیں ملی ،پہلا الیکشن ہوگا جس میں ہمارا کسی ادارےسے کوئی جھگڑا نہیں ، پیپلزپارٹی ہر پچ پر کھیلنے کو تیارہے ، بلاول بھٹو کا مٹھی میں نیوز کانفرنس سے خطاب

خبرنمبر 3
اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو زمینی حقائق کا بہت کم علم ہے ، وفاق میںبیٹھ کر نظر آیا عوام اور اسلام آباد میں بہت فاصلہ ہے ۔ پاکستان کی مشکلات ختم ہونے کی کوئی امیدنظر نہیں آتی ، لوگ مایوس ہیں جو ہماری سیاست کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں ۔ لوگ اپنے بچوں کی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے ۔ ہمیں ہر کابینہ اجلاس ایجنڈے میں مہنگائی کو پہلے نمبر پر رکھنا چاہیے ۔ سیاست اس حد تک گندگی ہو چکی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے بات کرنے پر بھی تیار نہیں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

خبرنمبر4
نوازشریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کروں گا، کوشش ہے بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں ، کافی عرصے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں تھے بلوچستان کے لوگ ترستے ہیں کہ وفاقی جماعتیں صوبے پر توجہ دیں ، امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔ جام کمال کی صحافیوں سے بات چیت

خبرنمبر5
مٹھی میں کامیاب پاور شو پر آصف زرداری خوش، سابق صدر کا عوام سے اظہار تشکر، گزشتہ روز بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحادیبناتے ہیں مگر ہمارے لیےھ عوام کافی ہے ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں جنت ہے ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ساحل سمندر سے لے کر پختونخوا تک کامیابی حاصل کرے گی ۔ آصف علی زرداری کا دعوی

خبرنمبر6
نوازشریف کسی پراجیکٹ کے تحت واپس نہیں آئے ، وزیراعظم لاہور سے نہیں رائیونڈ سے ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی پراجیکٹ کیلئے نوازشریف کو سزائیں دی گئیں ۔ قائد ن لیگ نوازشریف واحد ملزم تھے جن کا کیس نیب روزانہ سنتا تھا۔ پی ٹی آئی کا مقصد 2018سے قبل نوازشریف کو سزا دلانا تھا۔ عطاتارڑ کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر7
جبری لاپتہ افراد کے کیسز، نگران وفاقی کابینہ کی ویزر داخلہ کی سربراہی میں تین رکنی وزرا کی کمیٹی کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ چیئرمین وزیر قانون اور وزیر دفاع ممبر ہونگے ۔ کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی۔ وزارت قانون حکامنے نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کر دیا۔

خبرنمبر8
زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدعامسترد، اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں پنجاب میں زمین کے معاہدوںکو بہت زیادہ لٹکایاجاتا ہے ۔ لوگ سمجھ چکے کہ وکلا ایسے کیسز 20سال تک لٹکا دیتے ہیں ، زبانی معاہدوں کا دروازہ ہمیں اب بندکرنا ہوگا۔ درخواست گزار معاہدہ بھی زبانی کرتا ہے اور ریلیف بھی عدالت سے مانگتا ہے ۔ کیا زبانی معاہدہ کر کے قرآن پاک کی آیت کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس، کہا قرآں پاک کی تعلیمات کے مطابقبھی معاہدہ زبانی نہیں تحریری ہوتا ہے ، پاکستان کے زمین کے زبانی معاہدے سے متعلق درخواست پر سماعت میں ریمارکس ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

خبرنمبر9
عوام پر بجلی گرانے کی تیاری، بجلی ایک روپیہ 30پیسے مزید مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ صارفین پر 22ارب 56کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔