خبرنمبر1
سینیٹر سعدیہ عباسی نے سینیٹ میںملٹری کورٹس کے حق میں منظور کی گئی قرارداد پر سوال اٹھا دئیے ۔ اجلاس میں کہا ایوان میں قرارداد کی منظوری کے وقت صرف 12ارکان حاضر تھے ۔ 92ارکان موجود ہی نہیں تھے جو چیز ایجنڈے میں تھی ہی نہیں وہ قرارداد کی صورت میں لائی گئی ۔ فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد جمہوریت کی نفی ہے ۔ جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ ایوان میں قواعد وضوابط سے ہٹ کر جو کام کیا گیا اس کی تائید نہیںکرتے ۔ کسی صورت ملٹری کورٹس کی اجازت یا حمایت نہیں کر سکتے ایوان کو ایسے استعمال کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
خبر نمبر 2
پی سی بی میں غیر ملکی کوچز کی چھٹی کر کے ملکی کوچز کے تقرر کی تیاری، مکی آرتھر، کوچ بریڈ برن ، بیٹنگ کوچ انڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ، ذکا اشرف کی سابق کپتانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع، ذکا اشرف ٹیم مینجمنٹ اور کپتان بابر اعظم سے ملاقات کریں گے ۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کارکردگی پر بات ہو گی ۔
خبرنمبر3
سابق کپتان یونس خان کی ذکا اشرف سے ملاقات، یونس خان کو بورڈ میں ذمے داریاں ملنے ک بارے میں بات چیت ہو گی ۔ ریاض بھی ذکا اشرف سے ملاقات کیلئے پی سی بی ہیڈکوارٹر پنچ گئے۔ محمد حفیظ، سہیل تنویر کی بھی آج چیئرمین سے ملاقات کاامکان ۔
خبرنمبر4
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بشریٰ بی بی کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اور طلبی سے روکنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ اعتراض میںکہا گیا ہے کہ بغیر کسی ایف آئی آر کے ضمانت کی درخواست قابل سماعت ہے ۔ بغیر تفصیل کسی مقدمے میں کیسے ضمانت دی جا سکتی ہے ۔بشریٰ بی بی نے کیسوںکی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست آج دائر کی تھی ۔
خبرنمبر5
فرح گوگی نے عطا تارڑ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔ جب کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹسز ارسال کیے گئے ہیں۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ عطا تارڑ نے جھوٹے الزامات عائد کیے اور غلط معلومات جاری کیں، تمام اثاثہ جات ڈکلیئر ہیں لہٰذا عطا تارڑ تمام الزامات واپس لیں اور 7 دن میں معافی مانگیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ عطا تارڑ نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
خبرنمبر6
پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگئے۔ ذرائع پی آئی اے کے مطابق خدشہ ہے دونوں فضائی میزبان کینیڈا پہنچ کر سلپ ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں سلپ ہونے والوں میں کیبن کریو خالد آفریدی اور فدا حسین شاہ شامل ہیں اور دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے پر کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی ہوگی۔
خبرنمبر7
کک بیکس کے الزامات: مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، ان کی گرفتاری کے لیے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔


