خبر نمبر 1
نون لیگ اپنے بل بوتے پر سیاست کرے کسی دوسرے ادارے پر نہ رہے بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو پنجاب پری فوکس کرنے کا مشورہ دے دیا، بولے پنجاب میں مشکلات کی وجہ سے نون لیگ کو تجویز دی گئی کہ دیگر صوبوں میں جائیں مگر تجویز ہے لاہور میں ہی رہیں پیپلز پارٹی ہر پیچ پر کھیلنے کے لیے تیار ہے اگلے انتخابات میں عوام کی طاقت سے جیتیں گے بلاول بھٹو کانون لیگ پر حکومت میں رہتے ہوئے ضمنی الیکشن سے بھاگنے کا الزام پیپلز پارٹی کی کارکردگی نون لیگ اور پی ٹی آئی سے آگے ہونے کا بھی دعوی نگران حکومت کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا۔۔۔
خبر نمبر 2
مسلم لیگ نون کو نئے اتحادیوں کی تلاش نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز سمیت سرکردہ پارٹی رہنما کوئٹہ پہنچ گئے ایاز صادق، جعفر مندو خیل اور پارٹی رہنماں نے استقبال کیا جام کمال، لشکر رئیسانی سمیت نامور سیاسی شخصیات نون لیگ میں شامل ہوں گی نواز شریف ساتھی ارکان سے بھی ملیں گے پارٹی رہنماں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ نون کی ہوگی عوام کو پہلے مایوس کیا نا اب کریں گے ادھر صدر نون لیگ شہباز شریف سے منڈی بہادین کی سیاسی شخصیات کی ملاقات خالد رانجھا ساتھیوں سمیت نون لیگ کا حصہ بن گئے۔۔۔
خبر نمبر 3
کچھ لوگ اقتدار کے لیے اتحادی بناتے ہیں ہمارے لیے عوام ہی کافی ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی نام لیے بغیر نون لیگ پر تنقید بیان میں کہا پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنائے گئے ایسے اتحاد کی کوئی پرواہ نہیں آئندہ انتخابات میں ساحل سمندر سے لے کر کے پی کے پہاڑوں تک کامیابی حاصل کریں گے۔۔۔
خبر نمبر 4
اسلام آباد ہائی کورٹ کا خصوصی عدالت کو سائفر کیس کی سماعت فوری روکنے کا حکم چیئرمین پی ٹی آئی کے انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناع جاری کر دیا عدالت جیل ٹرائل سے متعلق تمام ریکارڈ 16 نومبر کو طلب کر لیے اٹارنی جنرل نے کہا سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیے بادی النظر میں تینوں نوٹیفکیشنز ہائی کورٹ کے متعلقہ رولز کے مطابق نہیں ٹرائل سے متعلق اختیار عدلیہ کے پاس ہے ایسے کیا غیر معمولی حالات تھے کہ ٹرائل اس طرح چلایا جا رہا ہے؟ آپ نے ہمیں بتانا ہے کہ دراصل ہوا کیا ہے دوران سماعت اندرا گاندھی کیس کے ٹرائل کا بھی تذکرہ۔۔۔
خبر نمبر 5
اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج کے روبرو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پیش ایف آئی اے کے گواہان کے بیانات ریکارڈ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف درج دہشت گردی کے تین مقدمات پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا، ادھر ڈسٹرکٹ کورٹ میں بشرا بی بی کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع ممکنہ گرفتاری کے خدشے پر بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔۔۔
خبر نمبر 6
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سینگران وزیراعلی خیبر پختون خواہ ارشد حسین کی ملاقات، صوبے کے امور امن و امان کی صورتحال اور سمگلنگ کی روک تھام پر بات چیت وزیراعظم نے کہا امید ہے آپ صوبے میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے آئینی کردار ادا کریں گے۔۔۔
خبر نمبر 7
لاہور فضائی آلودگی میں پھر سر فہرست اسموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار آنکھوں میں جلن گلے میں خراش اور کھانسی کے مریض بڑھنے لگے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 401 اور نئی دہلی کا 369 ریکارڈ بھارت سے آنے والی آلودگی بھی پاکستان میں اسموگ کی بڑی وجہ قرار ادھر پنجاب حکومت زیرو اسموگ پالیسی نافذ کے لیئے متحرک نگران وزیر اعلی پنجاب نیکل اہم اجلاس بلا لیا مارکیٹ اور اسکولوں کے ہفتے میں دو دن بندش کا فیصلہ متوقع وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے آلودگی کے ذمہ داران عناصر سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کر دیا۔۔۔
خبر نمبر 8
ہندوستان فضائی آلودگی پھیلانے میں دنیا بھر میں سر فہرست بھارت نے دیوالی کے موقع پر عدالت کے احکامات کی دھجیاں بکھر گئیں 12 نومبر کو دیوالی پر ہندوستان بھر میں پٹاخوں سے فضا شدید آلودہ بھارتی کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا عمل بھی جاری امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسایہ ملک پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔۔۔
خبر نمبر 9
آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات عالمی ادارہ آج اپنے مطالبات اور سفارشات دے گا پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ کم ہونے کے باوجود چار ارب ڈالرز کا بڑا گیپ باقی جسے پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا ہوگا یقین دہانیوں کے لیے آئی ایم ایف نے پاکستان کے دوست ممالک سے بھی رابطے شروع کر دیے آئی ایم ایف مشن چیف کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات یو اے ای کے سفیر نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔۔۔
خبر نمبر 10
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس روزانہ نئی بلندی چھونے لگا آج انڈیکس مزید 135 پوائنٹس بڑھ کر 56ہزار 660پوائنٹس پر پہنچا ادھر انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے سستا ہو کر 287 روپے 10 پیسے کا ہو گیا اوپن مارکیٹ میں 279 پر فروخت سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کردو لاکھ 12800 روپے ہو گئی۔ ۔۔
خبر نمبر 11
دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے کر دیں تمام حدیں پار، زخمیوں اور لاشوں سے بھرے اسپتالوں پر یلغار الشفا اور القدس ہسپتال کا مسلسل محاصرہ گولہ باری اور فائرنگ جاری جو باہر نظر آیا اسے گولی مارنے لگے القدس ہسپتال کے قریب حماس کے 21 ارکان کو شہید کرنے کا دعوی ہسپتالوں میں ایندھن اور ادویات ختم درجنوں مریض دم توڑ چکے جمالیہ پناگزین کیمپ پر حملے میں مزید 31 فلسطینی شہید غزہ میں شہدا کی تعداد 11270 ہو گئی مغربی کنارے میں گھر پر ڈرون حملہ پانچ فلسطینی شہید گلی میں کھیلتے دو بچوں پر بھی گولیاں برسا دی گئیں ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے بمباری میں ہزاروں بچے اور مائیں شہید ہو چکیں۔۔۔
خبر نمبر 12
القسام برگیڈ جنگ بندی کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ترجمان القسام برگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید یرغمالیوں میں 70 خواتین اور بچے شامل قطری ثالثوں کو بتایا اسرائیل غزہ میں پانچ روز کی مکمل جنگ بندی کرے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں ہر جگہ انسانی امداد کی اجازت ہونی چاہیے۔۔۔
خبر نمبر 13
غزہ کے لوگوں کو اسرائیلی جارحیت سے بچانے کے لیے بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے اور اسرائیل کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیا جائے پاکستان سمیت اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے 20 سفیروں کا مشترکہ اعلامیہ ادھر بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل سے متعلق پالیسیز برداشت سے باہر امریکی محکمہ خارجہ کا عملہ بھی مایوس ہو گیا وزیر خارجہ انٹونی بلنکن خدشات دور کرنے کے لیے خود میدان میں آگئے سٹاف کے نام خط غزہ بحران کے باعث عملے کی ذہنی اذیت کا اعتراف کر لیا۔۔۔
خبر نمبر 14
پاک ،ایران گیس منصوبے میں مسلسل التوا پاکستان پر 18 ارب ڈالر جرمانے کا خدشہ بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے وزارت پیٹرولیم کا وفد تہران پہنچ گیا وفد عالمی پابندیوں کے تناظر میں منصوبے کے لیے مزید وقت کی درخواست کرے گا پاکستان کو اپنے حصے کی گیس پائپ لائن مارچ 2024 تک مکمل کرنی ہے۔۔۔
خبر نمبر 15
سپریم کورٹ نے زمین کے زبانی معاہدے پر ریلیف دینے کی استدا مسترد کر دی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پنجاب میں زمین کے معاہدوں کو بہت زیادہ لٹکایا جاتا ہے زبانی معاہدوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس کا دروازہ اب بند کرنا ہوگا خاتون سے منشیات برآمدگی کے کیس میں چیف جسٹس وکیل پر برہم کہا کیا ہم واسطہ سلامت ہیں؟ آپ جناب کہنا چھوڑیں اور سوالات کا جواب دیں۔۔۔
خبر نمبر 16
میر علی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک نماز جنازہ میں سینیئر حاضر سروس افسران لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں کی لازوال قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔۔۔
خبر نمبر 17
پنجاب میں نو ماڈل زرعی سینٹرز قائم کرنے پر غور نگران وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی ماڈل زرعی سینٹرز میں کسان کو بیچ ،کھاد، پیسٹی سائڈز، زرعی مشینری اور الات فراہم کیے جائیں گے۔۔۔
خبر نمبر 18
خاموش قاتل زیابطیس سے آگاہی کا عالمی دن دنیا بھر میں 42 کروڑ 22 لاکھ افراد اس کا شکار پاکستان میں صورتحال انتہائی تشویش ناک رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر چار میں سے ایک شخص ذیابطیس کا مریض ہے ڈپریشن ،ٹینشن نہ لیں متوازن غذا رکھیں اور ورزش کو معمول بنائیں طبی ماہرین کے مشورے۔۔۔
خبر نمبر 19
اور کرکٹ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بہتری لانے کے لیے سابق کریکٹرز کو معدو کر لیا یونس خان ،محمد حفیظ اور سہیل تنویر آج زکا اشرف سے ملاقات کریں گے کل بھی میٹنگز ہوں گی مشاورتی عمل مکمل ہونے پر ٹیم یا مینجمنٹ میں تبدیلی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے بابر اعظم کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔۔۔


