خبرنمبر1
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں ۔ لگتا ہے تمام معاملے کو حکومت نے بہت ہلکا لیا ہے ، ان کا خیال تھا جو ہم چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے ، آج ان کو عدالت سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرائل غیر آئینی قرار ہونے پر اب تک کی کارروائی حذف ہو گی۔ دیگر مقدمات اور اس قسم کی گرفتاریوں پر بھی اثر ہوگا۔
خبرنمبر2
سابق سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل،
خبرنمبر3
میرا اگلا فارمولا منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا ہے ، جس کا پہلا پوائنٹ یہہوگا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں ، سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت وزیراعظم کیلئے تین نام دے ، ان میں سے ایک کو اسمبلی منتخب کرے۔ سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی گفتگو، کہا کابینہ میں تیس سے زیادہ وزرا نہیں ہونے چاہئیں،بلدیاتی الیکشن چھ ماہ میں ہوں جنکی مدت اسمبلیوں کے برابر ہو۔ اس وقت ہماری جمہوریت الیکٹیبلز کے گرد گھوم رہی ہے ۔ ہم نے اس نظام کو پاکستانی عوام اور ان کے اداروں کے مفاد میں لانا ہے ۔
خبرنمبر4
نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سندھ کے نظام تعلیم کا کچہ چٹھہ کھول دیا، کہا محکمہ تعلیم کے مالی معاملات میں بھی شدید گھپلے ہیں ، ٹیکسٹ بک بورڈ دیگر شعبوں کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ تعلیم کو نظرانداز کیاجارہا ہے اسکولوں کی حالت خستہ ہے ۔ لائبریریوں میں کتابیں نہیں لیبارٹریوں پر تالے پڑے ہیں ۔آلات اور کیمیکل موجود نہیں ، نااہلی کے باعث نصابی کتب وقت پر نہیں چھاپ سکتے۔ کوئی صحیح کام نہیں کررہا ۔ گرلز کالجز میں واش رومز کے دروازے تک نہیں ہیں۔
خبرنمبر5
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ کے پی ارشد حسین کی ملاقات، نگران وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، امید ہے آپ شفاف الیکشن کیلئے کردار ادا کریں گے۔
خبرنمبر6
گزشتہ روز منظور کی گئی قرارداد پر بات کرنے کیلئے وقت دیا جائے، سینیٹ میں ن لیگ ، پیپی ، اے این پی ، پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی کا مطالبہ ، سینیٹر مشتاق نے وقت نہ دینے ہر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی ،


