خبرنمبر1
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا حافظ آباد کے لیے 2مزید نشستوں کا مطالبہ ، کہا آبادی حلقہ بندیوں کا سب سے اہم نکتہ ہے ، حافظ آباد میں محض 6سیٹیں دی گئی ہیں سرگودھا کو 5جبکہ حافظ آباد کو آبادی کے تناسب سے کم سیٹیں ملیں ۔ حافظ آباد کی 2013میں دو سیٹیں تھیں ۔ حافظ آباد اور گوجرانوالہ کا 1-1ضلع کم کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کی 63 لاکھ آبادی کے اعتبار سے 7 سیٹیں بنتی ہیں۔

خبرنمبر2
جج ان چیمبر آرٹیکل 184 تین کے مقدمات کے فیصلے نہیں کر سکتے ، سپریم کورٹ میں زاہدہ جاوید اسلم کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ غیر قانونی قراردیدیا ، تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی کیس میں کارروائی قانونی نہ تھی ، پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ بننے کے بعد آرٹیکل 184تین کے فیصلے کا اختیار سب چیف جسٹس کے پاس بھی نہیں رہا۔ تفصیلی فیصلے میں جسٹس اطہر من اللہ کا اضافی نوٹ شامل، اضافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے ہیومن رائٹس سیل کے تمام فیصلے اور کارروائیاں کالعدم قرار دیں اور ہیومن رائٹس سیل کو کام سے روکنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سیل کو کام سے روک دیں ۔

خبرنمبر3
اسرائیل نے حماس کی قید میں موجود اسرائیلی خاتون فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ا سرائیلی ڈیفنس فورسز نے حماس کی قید میں19 سالہ خاتون فوجی کارپورل نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس ملٹری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیلی خاتون فوجی کے اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

خبرنمبر4
غزہ: الشفا اسپتال کے کمپاؤنڈ میں شہید 179 فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کردی گئی۔ غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں موجود 179 لاشوں کو اسپتال کے کمپاؤنڈ میں اجتماعی قبر میں دفنایاگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائریکٹر اسپتال ابوسلمیہ نے کہا کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خبرنمبر5
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر پیش رفت، بات چیت آگے بڑھانے پاکستانی وفد م محمد علی کی سربراہی میں تہران پہنچ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے گیس پائپ لائن منصوبے میں پاکستان اپنے حصے کی تعمیر کی ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتا ہے ۔ جرمانے سے بچنے کیلئے پاکستان کو مارچ 2024 تک اپنے حصے کی پائپ لائن بنانی ہے ۔ معاہدے کے تحت ڈیڈ لائن تک تعمیر نہ ہونے کی صورت میں ایران عالمی ثالثی عدالت جا کر 18ارب جرمانے کا مطالبہ کر سکتا ہے ۔ پاکستانی وفد ایران پر پابندیوں کے تناظر میں ڈیڈ لائن بڑھانے کا کہیں گے ۔

خبرنمبر6
ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق ایم این اے علی وزیر گرفتار، علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے کیس درج ہیں ۔

خبرنمبر7
ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے ۔ ن لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے ۔ شہباز شریف سے منڈی بہائو الدین سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات کی ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان ۔ سابق سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل،

خبرنمبر8
چڑھتی بارات میں دولہے کے قتل کے الزام میں دلہن اور اس کا کزن گرفتار، پولیس نے دلہن کو قتل کا ماسٹر مائنڈقرار دے دیا۔ پشاور میں چارسدہ میں دولہے کی بارات میں فائرنگ کر کے دولہے کو قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق لڑکی ملزم کی خالہ کی بیٹی ہے ۔ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے مخالف تھے ۔ دونوں نے مل کر دولہے کو قتل کی منصوبہ بندی کی ۔

خبرنمبر9
ملتان میں اے ایس آئی نے تھانے میں درخواست لیکر آنے والی لڑکی کو تھانے میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی ثبوت کے ساتھ درخواست پر اے ایس آئی معطل، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ اے ایس ائی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔