خبرنمبر1
نگران حکومت کا ایک ہی کام ہے الیکشن کروانا نہ کہ پیپلزپارٹی کے منصوبوں کو روکنا، افسوس سندھ میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیسوں پر ہو رہی ہے ۔ بلاول بھٹو کا الزام ، مبین جمانی کا ردعمل کہا آپ بہتر جانتے ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ پر کیا ہورہا ہے ، الزامات ثابت کر دیں تو استعفیٰ دے دوں گا، نگرنا صوبائی وزیر

خبرنمبر2
ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس ، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلبی کا فیصلہ ، بابر اعظم ، مکی آرتھر ، بریڈبرن کو کل طلب کر لیا گیا۔ بورڈ نے توصیف احمد کی سربراہی میں قائم عبوری سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی ۔ نئی کمیٹی تشکیل دینے کے لیے مشاورت جاری، عبوری سلیکشن کمیٹی انضمام الحق کے استعفے کے بعد تشکیل دی گئی تھی ۔ سینٹرل کانٹریکٹ کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ،

خبرنمبر3
یہ وہی کپتان ہے جو پاکستان کو نمبر ون پر لایا۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو بابراعظم کی حمایت میں بول پڑے ۔ لوگ ماضی بھول گئے جب وہ پرفارم کرتے رہے ہیں ۔

خبرنمبر4
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے افغان وزیر تجارت کی ملاقات، نگران وزیر خارجہ کا افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کے عزم کااعادہ ، جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف اجتماعی کارروائی سے تجارت کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکتا ہے ۔