اسلام آباد (ای پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور ندیم افضل چن ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے.
خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
وزیر اعظم کےمنصب سے بڑھتا فاصلہ چئیرمین پیپلزپارٹی کی ناراضگی کی واحد وجہ ھے
بلاول دل چھوٹا نہ کریں
کوسنے دینے کی بجاۓ ھمت کریں
سندھ حکومت کی کارکردگی اورانتخابی منشور پرالیکشن لڑیں
حکومت بنانے کیلئےالیکٹیبلزکی بیساکھیوں کی ضرورت پڑتی ھے،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بھی یہی کرتی ھیں
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ موقع ملاتوسندھ کےشھروں کولاھور اورفیصل آباد سا بنائیں گے،(سسٹم )سے سندھ کی نجات ضروری ھے
خواجہ سعد رفیق کو مخاطب کرتے ہوئے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ
بھائی آپ بھی دل بڑا کریں۔ دوسری پارٹیوں کے ورکروں کے بازو ناں مڑوایں۔ آپ تو خو د بھگت چکے ھیں۔ کیا سیکھا آپ کی پریشانیوں کا آپ کی پارٹی نے۔ دل بڑا کریں۔ ووٹ کو عزت دلوا دیں۔ —-گل ھو گئی ھے ؟؟؟؟ کو منشور ناں بنائیں


