اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ،

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر درخواست خارج کردی ۔