اسلام آباد (ای پی آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کا کیس واپس لے لیا گیا ،

درخواست گزار محمد حنیف کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خارج کر دی

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں سماعت ہوئی ،

درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی سماعت25 نومبر کو مقررہے ، تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔درخواست گزار نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کررکھاتھا ۔