خبر نمبر 1
میدان سیاست کے دو پرانے ساتھیوں میں اہم بیٹھک،نوازشریف اور چودھری شجاعت حسین میں 15سال بعد ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، دونوں رہنمائوں میں آئندہ انتخابات میں مل کر چلنے پر اتفاق، ن لیگ نے ایم این اے کی 2، ایم پی کی 3 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کی آفر کر دی۔ قائدین نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنے کا فیصلہ ، دونوں جماعتیں سیاسی معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی بنانے پر متفق، چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف، مریم نواز، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔
2
باتیں کرنے والے بہت آئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، صرف مسلم لیگ ن نے ڈیلیور کیا، عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی تیاریاں مکمل ہیں ، اقتدار میں آکر غریبوں کا سہارا بنیں گے، ہم نے تمام امیدواروں کے پروفائل اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا ، جنہیں ٹکٹ نہ ملنے اقتدار میں آکر انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، نوازشریف کی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں گفتگو
3
توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو 2 روز میں انتظامات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 13 دسمبر کو عائد ہو گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن جیل میں ٹرائل کرے گا۔
4
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔نواز شریف نے سابق نگران وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، نواز شریف نے مزاری خاندان کے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
5
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان، علی امین گنڈا پور صدر مقرر،یمورسلیم خان سینئر نائب صدر، محمد ظاہر شاہ نائب صدر، انور تاج بھی نائب صدر مقرر، علی اصغر خان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔ شکیل احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اقبال خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل الہٰی، افتخار علی مشوانی، تیمور سلیم، محمد ادریس، محمد وارف، ساجد نواز، ارباب جہانداد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، طارق سعید، یوسف خان اور عائشہ خان جوائنٹ سیکرٹری مقرر،اعلامیہ جاری
6
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، دیرالبلاح، خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ایک روز میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ شہر کے 35 میں سے 26 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں ، اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے ہیں ، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر فاسفورس بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی کارروائی میں 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
7
اسرائیل شہریوں پر بمباری کے بجائے میدان میں حماس کا مقابلہ کرے۔،حماس کے جانبازوں نے آزادی، حریت کا موقع فراہم کیا، امت مسلمہ کو اتحاد کے ساتھ حماس کا ساتھ دینا چاہئے، امریکا سپرپاور نہیں اللہ سب سے بڑا ہے، اگر ہم متحد ہوگئے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی کا تقریب سے خطاب ، کہا باشعور مسلمانوں کی زبان پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ ہونا چاہئے، جنگ بندی ہمارا مطالبہ نہیں، فتح تک جنگ جاری رہے گی، فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات ہوتی ہے، ہمیشہ دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل قبول نہیں۔
8
اسرائیل، امریکا فلسطین میں ظلم کر رہے ہیں، فلسطین کی صورتحال پر جہاد فرض ہو گیا ہے۔فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے، 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں،غزہ میں ہونے والے مظالم پر سب کو آواز اٹھانی چاہئے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تقریب سے خطاب
9
نیوی وار کالج لاہور میں چھٹی میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب،کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج کے ریئر ایڈمرل جاوید اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ورکشاپ محفوظ سمندر خوشحال پاکستان کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی اور بلیو اکانومی کے حوالے سے آگاہی کا فروغ اور پالیسی سازی میں معاونت کرنا ہے۔ترجمان پاک بحریہ
10
پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے ملکر کراچی کو کھایا، بلدیاتی نمائندوں کا حق مارا ہے۔ آج سے 20 سال پہلے اس پارک کا افتتاح کیا گیا تھا، ایک مرتبہ پھر جماعت اسلامی نے تعمیر و ترقی کا سفرشروع کیا ہے، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جہاں سے ہم منتخب ہوئے ہیں وہاں وسائل سے زیادہ کام کریں گے۔شہر قائد کے حق پر لوگ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، یہ لوگ اپنی مرضی سے نظام چلانا چاہتے ہیں ہمیں یہ قبول نہیں، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ حکومت کی صرف الیکشن کے دو ماہ الگ ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت پندرہ سال سے حکومت میں ہے، پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نمائندوں کواختیارات نہیں دیئے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی میڈیا ٹاک
11
چارسدہ: شہید سپاہی احمد علی مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک، سپاہی احمدعلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال تعلق ضلع چارسدہ سے تھا۔ہ شہداء کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔آئی ایس پی آر
12
مسلم لیگ ن خود لاڈلے کا تاثر دے رہی ہے ، کل کو ن لیگ کو مینڈیٹ ملا تو لوگ سلیکٹڈ اور لاڈلا ہی کہیں گے، الیکشن میں تاخیر بہت سارے لوگوں کی خواہش ہے ، پرامید ہوں الیکشن 8فروری کو ہی ہوں گے ، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کوئی فیور مانگنا نہیں، سب پارٹیوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں، پیپلزپارٹی رہنما ناصر شاہ کی لاہور میں نیوز کانفرنس
13
ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہونے چاہیں ، اتحاد ہونا چاہیے ہمیں کسی کے اتحاد کرنے پر اعتراض نہیں ، ن لیگ پنجاب میں ضمنی الیکشن نہیں جیت سکی اب انہیں سہاروں کی تلاش ہے ، پی ٹی آئی اور ن لیگ سیاست کو ذاتیات کی طرف لے جاتی ہیں ، مولانا کہتے ہیں الیکشن نہ کرائیں کیونکہ حالات خراب ہیں ، خیبرپختونخوا میں تو فضل الرحمان کا گورنر ہے ، فیصل کریم کنڈی
14
پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ بحال رکھے ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد اس معاملے پر عدالتی معاونت کے لیے کوئی افسر مقرر کرے، شک ہے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا۔ دونوں افسران عدالت پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، جسٹس سلطان تنویر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
15
صارفین کے غلط بلوں کے معاملہ پر نیپرا اتھارٹی متحرک ہو گئی، اتھارٹی کے مطابق بلنگ کا طریقہ کار درست نہیں، ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ضروری ہے۔بجلی صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں پر نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ صارفین کو بھیجے گئے غلط بلوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے، اتھارٹی غلط بھیجے گئے بلوں کے معاملے کو غور سے دیکھے گی، خراب میٹر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ خراب میٹر کی تبدیلی ممکن ہے، ایک دن کے اندر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ہم نے دو تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھے ہیں، مزید بھی لکھ رہے ہیں، ہم قانونی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ایک عوامی سماعت رکھیں گے، اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔


