خبر نمبر 1
شہباز شریف اور جہانگیرترین کی ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ،لاقات گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوئی تھی۔ملاقات میں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ، ایازصادق اور آئی پی پی کے سینیئر رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔ سیٹوں کا نمبر کیا ہوگا؟ یہ اگلی ملاقاتوں میں پیپرورک کے ساتھ طے ہوگا۔دونوں جماعتوں کے درمیان بھی پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
خبر نمبر 2
توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت: نیب نے بشریٰ بی بی کو پیشی کیلئے آخری موقع دیدیا۔نیب کی تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی کو 11دسمبر صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے۔نوٹس
خبر نمبر 3
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر25 پیسے سستا ہوا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 87 پیسے ہے۔
خبر نمبر 4
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،شوکت ترین نے جیو نیوز سے گفتگو میں پارٹی اور سینیٹ کی نشست چھوڑنے کی تصدیق کی۔شوکت ترین 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہوئے، وہ 17 اکتوبر 2021 سے 11 اپریل 2022 تک عمران خان کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔
خبر نمبر 5
الیکشن مہم کے دوران سیاسی قیادت کو عمومی جبکہ مولانا فضل الرحمان کو خصوصی خطرے کی اطلاع ہے۔غیر قانونی مقیم افراد میں سے 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد واپس چلے گئے، 90 فیصد غیر قانونی مقیم غیر ملکی ازخود واپس چلے گئے ہیں، کسی کے ساتھ بداخلاقی اور بدتہذیبی نہیں کی گئی۔پاکستان میں سیاست کا حق پاکستانیوں کو ہے، رجسٹرڈ غیر ملکی پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے، غیر ملکیوں کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس ،
خبر نمبر 6
940 ارب کا بجٹ: مالی سال کے 5 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف 117 ارب کے اخراجات،وزارت منصوبہ بندی نے جولائی سے نومبر تک پی ایس ڈی پی منصوبوں پر خرچ ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں ۔وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکے ترقیاتی منصوبوں پر 101 ارب 68 کروڑ روپےخرچ کیے گئے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 13 ارب، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 16 ارب 12 کروڑ اور ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر 29 ارب 42 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 11 ارب 44 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 96 کروڑ اور وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ترقیاتی منصوبوں پر 3 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
خبر نمبر 7
اسلام آباد اور دیگر وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام بند ہونے کا خدشہ،اسلام آباد، کشمیر، جی بی اور تھرپارکر میں پونے 2کروڑ افراد صحت سہولت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ وفاقی وزارت صحت نے صحت سہولت پروگرام کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔صحت سہولت پروگرام کی مدت 30 جون 2023 کو مکمل ہو چکی ہے اور وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام چلانے کے لیے نیا پی سی ون درکار ہے۔وزارت صحت کا موقف ،صحت سہولت پروگرام چلانے کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، صحت سہولت پروگرام کی اسٹیرئنگ کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو رہا ہے جب کہ صحت سہولت پروگرام کی فنڈنگ کا معاملہ پیرکو ایکنک اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا، وفاقی حکام
خبر نمبر 8
خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 1050 واقعات رونما،محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے رواں سال دہشتگردی کے واقعات پر اعدادو شمار جاری کر دئیے ،د ہشتگردی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پشاور، خیبر، باجوڑ اور ٹانک شامل ہیں جب کہ ڈی آئی خان اور شمالی و جنوبی وزیرستان بھی دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں شامل رہے ہیں۔


