خبر نمبر 1
دہشتگردی کے باعث الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، ادارے سکیورٹی یقینی بنائیں،ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات تو ہیں، یہ خطرات پہلے بھی تھے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشتگردی کا خاتمہ کرے، اللہ سب کو محفوظ رکھے اور الیکشن خیر خیریت سے ہو جائیں۔ہ الیکشن شیڈول کا اعلان الیکشن سے 54 دن پہلے ہوتا ہے، اگر الیکشن شیڈول کا اعلان 15 یا 16 دسمبر تک ہو جائے تو یہ بہتر ہے، جس دن الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا اس دن امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی ہو جائے گا۔رانا ثناء اللہ کی میڈیا سے گفتگو
خبر نمبر 2
سابق صدر آصف زرداری 8 روزہ قیام کے بعد لاہور سے روانہ،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں 8 روزہ قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔بلاول بھٹو زرداری کی 11 دسمبر کو لاہور آمد متوقع ہے، بلاول بھٹو 12 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
خبر نمبر 3
لاہور ایئر پورٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی،گاڑی کو آگ لگنے کے باعث دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے، مسافروں اور گاڑیوں کے مالکان میں خوف وہراس پھیل گیا۔سول ایوی ایشن کی فائرفائٹنگ ٹیم نے آگ بجھائی، گاڑی جل کر راکھ ہو گئی۔، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
خبر نمبر 4
غیر شرعی نکاح کیس: وکیل درخواستگزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سینئرسول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔
خبر نمبر 5
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 47.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نیپال انڈر 19 کی آدھی ٹیم صرف 46 کے اسکور پر پولین لوٹ گئی پھر اوتم ماگر اور دیپیش کندل نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 68 رنز جوڑ کر پوزیشن بہتر بنائی اوتم ماگر نے 51 رنز بنائے دیپیش کندل نے 31 رنز بنائے۔


