خبر نمبر 1
بانی پی ٹی آئی کے بیانات، پیمرا کی ہدایت معطل،سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ سنگل بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کی 4 دسمبر کی ہدایات معطل کر دیں۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو 21دسمبر کیلئےنوٹس جاری کر دیئے۔ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کا میڈیا کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ میڈیا دانستہ اور غیردانستہ کسی بھی نفرت پھیلانے والے کو فروغ نہ دے۔ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 پر لازمی طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

خبر نمبر 2
محکمہ صحت سندھ کی سرکاری گاڑیاں تاحال محکمے کو واپس نہ مل سکیں، سابق و موجودہ افسران نے نگراں وزیر صحت اور ڈی جی ہیلتھ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔ ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ کراچی کے دفتر کے پاس 7، پراجیکٹ کورڈینیٹر اے اے پی کے دفتر کے پاس 13 اور ڈپٹی ڈی جی آر ایم این سی ایچ حیدر آباد کے دفتر کے پاس 20 سرکاری گاڑیاں موجود ، قیمتی گاڑیاں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ری پروڈکٹیو اور میٹرنل ہیلتھ کے پاس ہیں

خبر نمبر 3
ن لیگ نے انتخابات کیلئے جدید اور متبادل حکمت عملی تیار کرلی،ر حلقے میں امیدواروں کے چناو کیلئے غیرملکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔ ن لیگ انتخابات میں جدید دورکےتقاضوں کےتحت اقدامات اپنائے گی۔سرویز کے مطابق ن لیگ کوسینٹرل پنجاب سے60،جنوبی پنجاب سے30نشستیں ملنےکاامکان ، ن لیگ نےپنجاب کی 141میں سے 120 نشستیں جیتنےکاہدف مقرر،ن لیگ کوقومی اسمبلی کے 90حلقوں میں برتری حاصل،فرم کے مطابق پوٹھوہار سے مسلم لیگ ن کو 6 نشستیں ملنے اور اسلام آباد کی 3 میں سے 2 ،ہزارہ کی 3 نشستیں ملنے کا امکان ،چترال اور سوات سے بھی ن لیگ کےجیتنے کےامکانات،سابق فاٹا سے2، بلوچستان سے 6 سے 8،سندھ سے 3 نشستیں ملنے کا امکان

خبر نمبر 4
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور،، 11 روز میں 20 ہزار 556 درخواستیں ملک بھر سے جمع ہوئیں۔90 ہزار سے کم درخواستیں جمع ہونےپر باقی کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنا ہوگا۔

خبر نمبر 5
کراچی : سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کی خریداری میں 13 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف،کرپشن کے کیس میں چیف سیکریٹری سندھ نے 2 افسران کو 3ماہ کیلئے معطل کردیاسکھر کے اسکولوں کے لئے خریدے گئے فرنیچر کے فنڈز میں کرپشن کی گئی، سپرنٹنڈنٹ عبدالرشید ابڑو نے ڈپٹی ڈائریکٹر منور مغل سے ملکرکرپشن کی۔من پسند ٹھیکیدار کو ٹینڈر دے کر 13 کروڑ کمیشن حاصل کیا گیا۔افسران کوانکوائری کے بعد مزید ثبوت ملنے پر نوکری سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔چیف سیکرٹری