خبر نمبر 1
توشہ خانہ تحقیقات: نیب کا بشریٰ بی بی کو فائنل طلبی کا نوٹس جاری،بشریٰ بی بی کو 11 دسمبر کو دن دس بجے طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو تمام تحائف اور تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے تحائف ملے، آپ کو غیر ملکی معززین نے تحائف لاکھوں مالیت کے دیے۔ آپ نے 2019ء میں ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیا، پھر 2020ء میں نیکلس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں وصول کیں، اسی طرح 2021ء میں بھی نیکلس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

خبر نمبر2
عوام اقتدار میں رہنے والوں کا 8 فروری کو احتساب کریں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ورکرز کنونشن سے خطاب ، کہا چوکیدار سے لے کر صدر پاکستان تک سب کا اتفاق ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، حالات اس لیے خراب ہیں کیونکہ ملک میں انصاف نہیں۔پاکستان کی معیشت بیٹھ چکی ہے، 10 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ہسپتالوں میں غریب کیلئے مناسب علاج کی سہولیات نہیں، غریب کے بچے کیلئے کوالٹی کی تعلیم میسر نہیں۔

خبر نمبر3
بڑھتا درجہ حرارت سب سے پہلے کمزور لوگوں کو نقصان پہنچائے گا، سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، سینیٹر شیری رحمان کا دبئی میں پاکستان پویلین میں کلائمیٹ جسٹس پر سیشن سے خطاب،کہا ہم اب بھی 2022ء کے تاریخی سیلاب کے بعد بحالی کے فیز میں ہیں، 33 ملین افراد ایک غیر تصوراتی سیلاب سے متاثر ہوئے۔تقریب میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس جواد حسن اور یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے بھی شرکت کی، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تقریباً 23 بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

خبر نمبر4
جسٹس مظاہر علی نقوی کی درخواستوں پر سماعت 15 دسمبر کو ہوگی،جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذوالفقار علی بھٹو پھانسی صدارتی ریفرنس کے معاملہ پر بینچ ون کی عدالتی کارروائی ریکارڈ کر کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں کیے گئے ہیں، 3 رکنی کمیٹی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

خبر نمبر5
الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے تربیت یافتہ عملے کے تبادلوں پر اعتراض ایسے ملازمین کے تبادلے نہ کیے جائیں جنہیں تربیت دے دی گئی ہے۔ مذکورہ تربیت یافتہ عملے کی متعلقہ حلقے میں موجودگی اور تعیناتی انتہائی اہم ہے، ضلعی اور حلقوں کی سطح پر 640 ملازمین کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر تربیت دی جا چکی ہے، انتخابات کے انعقاد کیلئے ان ملازمین کو نامزد ریٹرننگ افسران کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔ فیلڈ دفاتر کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے کہ کچھ آپریٹرز کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ 640 ملازمین کی فہرست بھی صوبائی حکومت کو ارسال ہو چکی ہے۔نگران صوبائی حکومت کی انتظامی محکموں کو انتخابات تک مذکورہ ملازمین کا تبادلہ نہ کرنے کی ہدایت

خبر نمبر6
حج سکیم کی درخواست وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے،زارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جا ری رہے گا۔

خبر نمبر7
الیکشن کمیشن کی سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو گوشوارے جمع کرانے کی یاد دہانی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی مالی گوشواروں کی تفصیلات 31 دسمبر تک جمع کرائیں۔سابق اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانے کی ہدایت۔گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خبر نمبر8
لیگل اویئرنس واچ کا جووینائل جسٹس کمیٹیاں فعال بنانے کا مطالبہ،اجلاس میں پاکستان بھر میں جووینائل جسٹس کمیٹیوں کو فعال بنانے پر زور دیا گیا تاکہ بچوں کے معمولی نوعیت کے مقدمات کو حل کیا جا سکے۔جووینائل جسٹس ایکٹ 2018 کے نفاذ کے بعد سے آج تک پنجاب بھر میں جووینائل جسٹس کمیٹیوں کو فعال نہیں کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر قانون سرمد علی

خبر نمبر9
ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس پر پیپلز لائرز فورم کی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ،اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کیس کے صدارتی ریفرنس کے قانونی پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا، فاروق ایچ نائیک اور شہادت اعوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی، آمنہ پراچہ اور رضا ربانی بھی موجود تھے۔اجلاس میں قاضی بشیر، بہرام خان ترین، راحیل کامران چیمہ، ساجد تنولی، گوہر رحمان خٹک، قاضی بشیر، غیاث الحق اور اسرار عباسی نے بھی شرکت کی۔

خبر نمبر 10
حلیم عادل شیخ کی پولیس موبائل جلانے کے مقدمہ میں ضمانت منظور،عدالت نے ملزم کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ اگر حلیم عادل شیخ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔