خبر نمبر 1
کے پی پولیس کی شیر افضل مروت کی گرفتاری کے پی ٹی آئی کے دعوے کی تردید،پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو چکدرہ سے اغوا کیا گیا ہے۔شیر افضل مروت باجوڑ کنونشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ غیر قانونی گرفتاریوں اور اغوا کے معاملے کا جلد نوٹس لیا جائے۔تحریک انصاف ،تاہم اب پختونخوا پولیس نے پی ٹی آئی کے دعوےکی تردید، شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ
خبر نمبر 2
اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی جائیداد نیلام کرنے کی کارروائی شروع، اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت گزشتہ سال 28 جون کو درج مقدمہ نمبر 848 میں نامزد ملزم ہے جس کے خلاف چالان بھی عدالت میں جمع ہو چکا ہے لیکن ملزم کی مسلسل روپوش ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم عادل فاروق راجہ کی عدم حاضری اور روپوشی پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کے تحت رواں سال 8 مارچ کو ملزم کی جائیداد قرق ہو چکی ہے لہٰذا ملزم کی ملکیتی مکان، پلاٹ اور گاڑیوں کی نیلامی کی اجازت دی جائے۔
خبر نمبر 3
ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز،ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں عاصم خان نے پہلے راؤنڈ میں کیرغیزستان کے فائٹر کو شکست دی۔ ایرالی ایرزہٹ کے خلاف عاصم نے تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی اب دوسرے راؤنڈ میں وہ میزبان تھائی لینڈ کے پلیئر سے مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب شاہ زیب نے اپنی فائٹ میں اسپین کے ڈین اولٹین اندرے کو شکست دی۔
خبر نمبر 4
اداروں کی نجکاری کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ، اپیلیٹ ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔نگران وفاقی کابینہ نے نجکاری یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نجکاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے اپیلیٹ ٹربیونل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نجکاری کمیشن اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے گا۔
خبر نمبر 5
اسرائیلی فوج کا غزہ کے آثار قدیمہ پر حملہ، 650 سال پرانی العمری مسجد شہید،عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں جس میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 46 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کی قدیم اور سب سے بڑی مسجد پر بمباری کی اور اسے شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں 650 سال قدیم العمری مسجد کو بمباری سے شہید کر دیا۔
خبر نمبر 6
15 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور اور کیلوں کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔


