خبر نمبر 1
پاسپورٹ بحران ایک بار پھر سنگین ہوگیا، شہری پریشان،محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کے پاس لیمینیشن پیپر کا اسٹاک انتہائی کم رہ گیا جس کی وجہ سے روزانہ 25 ہزار کے بجائے صرف 5 سے 7 ہزار پاسپورٹس بنائے جا رہے ہیں۔نارمل فیس والے پاسپورٹ 15 سے 20 روز میں ملنے کے بجائے 2 ماہ بعد مل رہے ہیں۔ اس وقت محکمے کے پاس ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاسپورٹس التوا کا شکار ہیں۔
خبر نمبر 2
کوٹ لکھپت میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا،بڑے بھائی رمضان کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ ملزم رمضان نے بھائی پر تشدد کرتے ہوئے اسے اٹھا کر دیوار پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی فیصل کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔فیصل کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔پولیس
خبر نمبر 3
دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی سوات کا امیر گرفتار،ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار دہشت گرد سابق وفاقی وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملہ کرنے میں ملوث ہے، وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان مٹہ سوات کا امیر ہے جس نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا واقعے میں فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔


