1
توشہ خانہ کیس: سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفر عباسی اور تفتیشی ٹیم عدالت پیش ہوئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی گئی، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 دسمبر تک توسیع کردی۔
2
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں کبھی خوفزدہ نہیں کر سکتے، دہشت گرد ہاری ہوئی اور ہم جیتی ہوئی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمارے جوانوں کے جذبے جوان ہیں، جن کے حوصلے کے لیے میں گیا انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ دہشت گرد دس قدم ہم سوقدم بڑھائیں گے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، حملہ آوروں کو بتا دینا چاہتا ہوں وہ یہ جنگ ہار چکے ہیں۔ اس جیتی ہوئی جنگ میں جنہوں نے قربانیاں دیں وہ یہاں اور جنت میں بھی راحت میں ہوں گے، دہشت گرد کوئی بھی حربہ استعمال کر لیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ہم جیتے ہوئے لوگوں کے ساتھ ہیں وہ چاہے یہاں ہوں یا آخرت میں۔ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گرد حملے میں زخمی افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
3
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، تمام 6فرنچائزز نے 18رکنی اسکواڈ کو فائنل کرلیا۔لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شریک ہیں۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی دوسری پک میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ کو چن لیا۔
4
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ انتخابات میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گی، انتخابی میدان میں بھرپور تیاری سے اتریں گے۔سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ، خوشاب سے سابق ایم پی اے غلام رسول سانگھا اور بہاولپور سے تحسین گردیزی، ملک جہانزیب وارن نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران عون چودھری، نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے، ملاقات میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی پی پی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کو انتخابات کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم بارے آگاہ کیا، جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماؤں کو بھرپور طریقے سے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
5
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے زیر صدارت زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ کے بارے میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت انسانی حقوق اللہ ڈینو خواجہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈیشنل آئی جیز سندھ، بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب پولیس، این جی اوز کے نمائندوں اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بچوں کے تحفظ کے لئے زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری ایکٹ کے موثر نفاذ اور آگاہی کی ضرورت ہے۔اجلاس سے خطاب
6
استحکام پاکستان پارٹی کا میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے سے انکار،حافظ نعیم الرحمان نے میئر کراچی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی، ہم ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ یہ قبل ازوقت ہے، اس وقت غیر یقینی صورتحال اور ہنگامہ آرائی شہر کراچی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔صدراستحکام پاکستان پارٹی سندھ محمود مولوی
7
ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے سندھ میں ریٹرننگ افسران کا تقرر مسترد کر دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے مقرر کیے گئے ریٹرننگ افسران پر اعترضات جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے موجودہ صورتحال پر احتجاجی مظاہرے کرنے غور شروع کر دیا ہے۔
8
فیض آباد دھرنا: تحقیقاتی کمیٹی کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ریکارڈ حاصل کیا۔سابق آئی جی اختر شاہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی، پولیس آپریشن، نفری، لاجسٹکس کے حوالے سے بریفنگ لی، سیف سٹی ریکارڈ کی تمام فوٹیجز لی گئیں، دھرنے کے دوران دوسرے صوبوں سے آنے والی نفری کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔
9
قانون و آئین کی بالادستی کے بغیر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم نہیں ہوسکتے۔ دہشت گردی ایک ناسور ہے، امن کے قیام کے لئے پاک فوج جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے، ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، ان کی ناقابل فراموش لازوال قربانیوں پر قوم کو فخر ہے، ہم اداروں کے ساتھ ہیں۔ اداروں کے درمیان خوشگوار تعلقات مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، وکلاء برادری نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑی، بروقت، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کے بحرانوں کا واحد حل ہیں۔ عام انتخابات شفاف، غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ہوں گے اس بات کا ہم کو یقین ہے، وزیراعلیٰ بنکر خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا، قوم ہمارا ساتھ دے۔پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا وکلاء کنونشن سے خطاب
10
جسٹس اعجازالاحسن کا چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بھی منظر عام پر آگیا۔جسٹس اعجازالاحسن کے 17 نومبر کو لکھے گئے خط میں بھی بینچز کی تشکیل کمیٹی فیصلوں کے مطابق نہ ہونے کا ذکر کیا گیا، خط میں لکھا گیا 26 اکتوبر کی میٹنگ میں 16 دسمبر تک کے بینچ تشکیل پائے تھے، 16 نومبر کو 20 نومبر سے شروع ہفتے سے متعلق نیا روسٹر موصول ہوا۔خط میں مزید لکھا گیا 16 نومبر کو میٹنگ کیلئے دستیابی ظاہر کر رکھی تھی، 16 نومبر کو بتایا گیا جسٹس سردار طارق کی طبیعت ناساز ہے اور میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے، 16 نومبر کی شام کا روسٹر بغیر کسی میٹنگ کے جاری ہوا۔خط میں استدعا کی گئی کہ بغیر میٹنگ جاری روسٹر کو واپس لیکر 26 اکتوبر والا روسٹر بحال کیا جائے۔
11
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث تمام افراد، تنظیموں، سہولت کاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اسلام کے دشمن ہیں، پاکستان اپنے تمام شہید ہونے والے جوانوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لے گا۔ فوجی عدالتوں کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے۔نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی کی پریس کانفرنس