خبر نمبر1
پاکستان بلاک پولیٹکس پر نہیں تمام دوست ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پر یقین رکھتا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو کہا کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے کوئی بھی یکطرفہ اقدام کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال خدمات اور قربانیاں ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔۔۔
خبر نمبر2
عام انتخابات کی گہما گہمی شروع کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل جاری ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کا رش کاغذات نامزدگی کل شام تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی اسکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی 13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے پولنگ آٹھ فروری کو شیڈول۔۔۔
خبر نمبر3
جے یو آئی ف کا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا سینیٹر کامران مرتضی بولے سیاسی جماعتوں نے ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں وقت بڑھانے سے بہتر امیدوارچننے میں آسانی ہوگی جانچ پڑتال کے تین دن کم کر کے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔۔۔
خبر نمبر4
تا حیات نااہلی پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ میں تضاد سپریم کورٹ کے حکم پر اخبارات میں اشتہار شائع آرٹیکل 62 ون ایف اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کے تحت نااہلی کی مدت کا سوال اٹھا فیصلے کا اثر عام انتخابات میں امیدواروں پر ہو سکتا ہے امیدوار چاہیں تو جواب جمع کرا سکتے ہیں سماعت دو جنوری کو سات رکنی بینچ کرے گا۔۔۔
خبر نمبر5
ملک کی چار بڑی وکلا تنظیموں کا چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ بار پنجاب اور سندھ ہائی کورٹ بار کا سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جا رہی سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کے بجائے تضادات کا نوٹس لینا چاہیے جہلم، گجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت کئی اضلاع کی حلقہ بندیوں میں عدم توازن دیکھا ہے نئے الیکشن سے پہلے تحفظات دور کرنا ضروری ہے۔۔۔
خبر نمبر6
کسی کے دباؤیا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے الیکشن کمیشن کی چیف الیکشن کمشنر کے ضلع میں اضافی نشست دینے کی تردید ترجمان کے مطابق سکندر سلطان راجہ کا آبائی حلقہ سرگودھا ہے وہاں کوئی اضافی نشست نہیں دی گئی الیکشن کمیشن کا ضلع حافظ آباد سے متعلق دو اور پانچ رکنی بینچ کا حکم نامہ دوبارہ پبلک کرنے کا فیصلہ۔۔۔
خبر نمبر7
عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی سلیکشن نون لیگ کے پارلیمانی بورڈ کی آج بھی بیٹھک خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کی خواہشمند امیدواروں کے انٹرویوز۔۔۔
خبر نمبر8
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے تماشہ بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں اب وفاق پر ہے کہ کیس چلانا ہے اٹارنی جنرل بولے اگر کوئی ریکارڈنگ ہو رہی ہے تو وہ غیر قانونی ہے۔۔۔
خبر نمبر9
پاکستان کو فوری مالی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت ہے انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنے کا موقع ہے اگر یہ گنوا دیا تو دوبارہ معاشی مسائل میں گرنے کا خدشہ ہے عالمی بینک نے خبردار کر دیا 35 کروڑ ڈالر فائننسنگ کی منظوری رقم رائس ٹو منصوبے کے تحت فراہم کی جائے گی۔۔۔
خبر نمبر10
آئی ام ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے معیشت کے لیے اچھی خبر پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض معاہدوں پر دستخط اور خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے سمیت چھ مختلف منصوبے شامل۔۔۔
خبر نمبر11
فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن کا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بلانے کا فیصلہ سابق آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کی بھی طلبی کا امکان آئی بی افسر ساجد کیانی کا بیان ریکارڈ تحریک لبیک کے خلاف آپریشن میں بیرونی مداخلت کی تردید۔۔
خبر نمبر12
جہلم کیریج وے منصوبے میں کرپشن نیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگ لی موقف اپنایا ملزم جوڈیشل کسٹڈی پر ہے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت لانا ہے عدالت کی نیب کو درخواست ترمیم کے ساتھ دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت۔۔۔
خبر نمبر13
اسرائیلی سفاکیت اور جارحیت جاری شمالی جنوبی اور وسطی غزہ پر رات بھر بمباری جمالیہ کیمپ دیر البلاح اور خان یونس کو نشانہ بنایا مزید سات فلسطینی شہید صہیونی فوج کا اسپتالوں پر دھاوا طبی عملہ اور مریض گرفتار کر لیے القسام برگیڈ کا بھرپور جواب خان یونس میں اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیے۔۔۔
خبر نمبر14
قرارداد کے مسودے پر رکن ممالک میں اختلاف فلسطین میں جنگ بندی کی قرارداد پر دوسرے روز بھی ووٹنگ نہ ہو سکی یو اے ای کی قرارداد پر سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ متوقع اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی پر راضی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ مذاکرات کے لیے آج مصر جائیں گے۔۔۔
خبر نمبر15
کراچی والے ہو جائیں ہوشیار ایک بار پھر بجلی گرنے کو تیار فی یونٹ ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا کرے گی کے الیکٹرک نے اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔۔۔
خبر نمبر16
کراچی کے علاقے باغ چورنگی میں ٹریفک حادثہ تیز رفتار گاڑی نے تین موٹر سائیکلز سواروں کو کچل دیا دو افراد جابحق تین زخمی سنگر چورنگی کے قریب مسافر بس الٹ گئی کئی مسافر زخمی۔۔۔
خبر نمبر17
کراچی کی شارع فیصل پر 13 منزلہ عمارت میں آتشزدگی ریسکیو ٹیموں نے 11 گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پایا۔۔۔
خبر نمبر18
عوام کو ریاست کے خلاف اکسانہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مہنگا پڑ گیا حامیوں کے کیپیٹل ہلز پر حملہ کرنے پر صدارتی انتخاب کے لیے نا اہل کولراڈو کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا سابق صدر کا فیصلہ ماننے سے انکار سپریم کورٹ جانے کا اعلان۔۔۔
خبر نمبر19
صبح کے اوقات میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج رہا موٹروے کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند رہے لاہور میں فضائی آلودگی برقرار آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا بالائی علاقوں میں غضب کی سردی سکردو میں پارہ منفی آٹھ ڈگری تک گر گیا کالام اور گوپس میں منفی پانچ ڈگری رہا گلگت اور قلات میں منفی چار ڈگری ریکارڈ۔۔۔
خبر نمبر20
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو دھچکا فاسٹ بالر خرم شہزاد انجری کا شکار پسلی میں تکلیف کی شکایت پر ایم آر آئی سکین میڈیکل پینل رپورٹس کے بعد فیصلہ کرے گا۔۔۔
خبر نمبر21
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان اعظم خان اور صاحبزادہ فرحان کی واپسی ڈومیسٹک کے پرفارمر عباس آفریدی اور وکٹ کی پر حسیب اللہ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب محمد حارث کو ڈراپ کرنے پر سوالات اٹھ گئے راشد لطیف بولے کیسے ٹی ٹونٹی کے بہترین پلیئر کو ڈراپ کر سکتے ہیں ۔۔۔