1
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ امریکا کے دوران ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات،علاقائی سلامتی، بین الاقوامی دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور کوئی بھی یکطرفہ اقدام کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف اس تنازع کی نوعیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔جنرل سید عاصم منیر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے خاتمے، انسانی ہمدردی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل کے نفاذ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
2
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اردن، اہم ملاقاتیں،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ کنگ عبداللہ بن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو آرڈر آف دی سٹار آف جارڈن سے نوازا۔
3
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط،ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے پاکستان کے ساتھ معاہدوں کی تصدیق کر دی۔ پاکستان کے ساتھ معاہدوں میں بجٹ فنانسنگ، ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن کے منصوبے شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے سمیت مجموعی طور پر 6 منصوبے شامل ہیں۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر گزشتہ جمعے کو دستخط ہوئے تھے۔
4
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے اور دیگر کو دوبارہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکےبیٹےاوربشریٰ بی بی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی ، بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ ، اٹارنی جنرل منصوراعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔اٹارنی جنرل نے وزیراعظم آفس کی رپورٹ اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کر دی۔
5
عام انتخابات: الیکشن کمیشن کاتمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا حکم، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں، محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔ آئین و قانون کے تحت ڈپٹی کمشنرز غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں، حکومت پنجاب چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات
6
آئندہ عام انتخابات: کاغذات نامزدگی وصول و جمع کرانے کا سلسلہ شروع،امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔
7
عارضی جنگ بندی کی کوششوں کے ساتھ غزہ میں خونریزی بھی جاری ہے ، صیہونی فوج نےایک روز میں 100 فلسطینیوں کوشہید کردیا، جس کے بعد اسرائیلی بمباری میں شہید ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 20ہزارہوگئی ہے ۔اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہرطرف بمباری کررہی ہے، رفاح میں رہائشی عمارتوں پر بمباری سے50 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد فلسطینی ملبے تلے دب گئے ہیں ۔بمباری سے زخمی ہونیوالوں کو الاقصیٰ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ صیہونی فوج کی جبالیہ میں پناہ گزین کیمپ پرحملے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے ۔
8
ڈپٹی کمشنر صوابی نے عدالتی حکم پر سابق سپیکر اسد قیصر کے خلاف تھری ایم پی او واپس لے لیا۔پشاور ہائیکورٹ میں اسد قیصر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر سماعت ہوئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر صوابی نے تھری ایم پی او واپس لینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کہہ رہے ہیں کہ ڈی سی تھری ایم پی او کا آرڈر واپس لے رہے ہیں، آپ بھی سٹیٹ کے خلاف بات نہیں کریں گے۔چیف جسٹس نے اسد قیصر کو کہا کہ آپ بھی تھوڑا گزارا کرلیں، سٹیٹ اور اداروں کے خلاف بات نہ کریں۔ الیکشن ہو رہا ہے سیاسی رہنما جلسے تو کریں گے۔وکیل درخواست گزار
9
سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمان کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کے معاملے کی سماعت کیلئے سات رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اس سات رکنی لارجر بنچ کی سربراہی کریں گے، سپریم کورٹ میں 2 جنوری 2024 کو تاحیات نااہلی کیس کی سماعت ہو گی۔
10
سارہ انعام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مجرم شاہنواز امیر نے اپنی سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔مجرم شاہنواز امیر نے ٹرائل کورٹ کا 14 دسمبر کو دیا گیا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ٹرائل کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کو سزائے موت اور 10 لاکھ ہرجانے کی سزا کا حکم دیا تھا، سارہ انعام کو 23 دسمبر 2022 کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا تھا۔
11
مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت، ر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی، الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔ ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا، پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے اور پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے۔
12
جے یو آئی ف، ایم کیو ایم کا کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ،ے یو آئی ف اور ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دن بڑھانے کا مطالبہ کردیا گیا ۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پرانتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا، سیاسی جماعتوں نے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔
13
لاہور ہائیکورٹ نے نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران شیخ نے نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی، وزارت قانون،کیبنٹ ڈویژن اور پرائیوٹائزیشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کروایا۔ سننے میں آیا ہے حکومت نے آرڈیننس جاری کیا ہے، آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ پرائیویٹ تنازعات کو نہیں سن سکتی۔دوران سماعت پی آئی ا ے کے وکیل کا مؤقف ، سماعت سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دیں، بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔
14
نواز، زرداری اور یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری،نوازشریف اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح اور پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب عرفان بھولا اور سہیل عارف بھی عدالت پیش ہوئے ۔کیس میں عام شہریوں کی جانب سے دائر درخواستیں بحال کرنے کی استدعا کی گئی جبکہ نوازشریف جائیداد نیلامی کے عدالتی احکامات پر مذکورہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔ پارک لین ریفرنس سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ احتساب عدالت کو ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ؟، آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ کردیں گے ۔
15
الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات حاصل کر سکتے ہیں۔امیدوار آج 20 دسمبر سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہو گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہو گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔


