1
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ،حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں۔
2
خیبرپختونخوا پولیس نے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ کی تفصیلات جاری کردیں۔ دہشتگرد ظفر کالعدم تنظیم کا کارندہ اور افغانستان کا باشندہ تھا جس نے 2 سکھ، 2 کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا تھا۔مطلوب افغان ٹارگٹ کلر ظفر پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، ہلاک دہشتگرد سے موٹرسائیکل، پستول اور 2 موبائل فون برآمد کیا تھا۔دستاویز
3
تین بڑی سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کردیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نےکہا اس مطالبے کی ٹائمنگ غلط ہے، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سیاسی ہے مگر اس کی قانونی حیثیت نہیں، انتخابات کے موقع پر کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے۔(ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا بارز کے الزامات مبہم ہیں، اگر ٹھوس شواہد اور ثبوت تھے تو جو طریقہ کار آئین و قانون میں درج ہے ان کو لانا چاہیے۔ اس وقت اس طرح کی کوئی تبدیلی یا دیگر چیزیں الیکشن کے التوا کا جواز بن سکتی ہیں۔پی پی رہنما ناصر شاہ
4
امریکا میں نئی تاریخ رقم، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کیلئے نااہل قرار، امریکا کی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی اور ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا۔امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہے۔
5
کراچی میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے میں درخشان تھانے کی حدود میں خیابان شمشیر پر پیش آیا۔ حادثے میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو چوٹ آئی ہے انہیں اسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔پولیس حکام
6
میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں، صوبےکی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹےکا تعین ہو جاتا ہے۔ اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے، کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سےکم رہ جائے تو اسے نظرانداز کیا جاتا ہے۔
7
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونےکا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔یہ اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔درخواست کی سماعت 27 دسمبر کو نیپرا میں ہوگی۔نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، ممکنہ اضافےکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔