1
حکومت کا قومی بچت اسکیموں کے منافع کے حوالے سے اہم فیصلہ، سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 18 فیصد سے کم کر کے 16 اعشاریہ 4 صفر فیصد کردی گئی اور شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کامنافع 21.72 فیصد سے کم کر کے 20.80 کر دیا۔پنشن بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، شہدا فیملی ویلفیر اکاؤنٹ کا منافع 16.32 سے کم کر کے 16.08 فیصد کردیا اسی طرح ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ 16.08 سے کم کرکے 15.12فیصد کردی گئی۔ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ، سیونگ اکاؤنٹ ریٹ کے منافع میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
2
نگراں وزیر اعلیٰ تھرپارکر کے سرکاری اسکول پہنچ گئے، بچے انگلش میں جواب نہ دے سکے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر بیگ پر اظہار ناراضی،میں بچوں کی قابلیت اور اساتذہ کے پڑھانے کے معیار سے مطمئن نہیں ہوں،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہیڈ ماسٹر آفس میں بیٹھ کر اجلاس کیا، جسٹس (ر) مقبول باقرنے کہا آپ کو اساتذہ کا انتظام کرنا چاہیے تھا، اساتذہ نہ ہونے سے ہمارے مستقبل کا نقصان ہو رہا ہے، انھوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انسپیکشن کی ہوتی تو اسکول کی حالت بہتر ہوتی۔
3
الیکشن 2024، نواز شریف نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ اس حلقے سے 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے مجموعی طور پر 90 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے۔
4
سکھ و مسیحی برادری کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ، افغان باشندہ ملوث نکلا۔دہشتگرد ظفر 2 سکھ، 2 مسیح، 5 مذہبی رہنماؤں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، ظفر کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا۔
5
وزیراعلیٰ سندھ کی مداخلت پر کراچی پورٹ پر پھنسی بسوں کیلئے فنڈز جاری، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام ادائیگیاں کرکے بسوں کو ریلیز کروائیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ عوامی ریلیف کیلئے جلد سے جلد بسوں کو ریلیز کرا کے سڑکوں پرلائے۔
6
سائرہ بانو کا جنرل نشست پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ، سربراہ پیر پگاڑا نے سائرہ بانو کو جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت کی ہے، سائرہ بانو این اے 210 پر ٹنڈو آدم پر جی ڈی اے کی امیدوار ہوں گی۔ سائرہ بانو اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی، وہ حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کرینگی۔
7
جعلی ڈگری پر سابق ڈریپ سربراہ گرفتار،ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔(ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کو گرفتار کر لیا۔