لگتا ہے کہ قید کاٹنے والے عمران خان اپنوں ہی کی وجہ سے یہ جنگ ہارنے جارہے ہیں
اسلام آباد (ای پی آئی ) نجی ٹی وی کے سابق بیورو چیف و صحافی صدیق جان نے پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی کارکردگی پرتنقید کرتے ہوئے سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔ اپنی دو مسلسل ٹوئیٹس میں انہوں نے عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
صدیق جان اپنی پہلی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ
کیا واقعی پی ٹی آئی ہائی جیک ہو چکی ہے؟؟؟
تحریک انصاف کے وکلاء اور لیگل ٹیم ہی تحریک انصاف کی کشتی ڈبونے جارہے ہیں،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے دو ٹوک کہا کہ ہائی کورٹس میں انتخابی عمل پر جو بھی پیٹیشن جائے گی وہ الیکشن ملتوی کروانے کی سازش کے مترادف ہوگا،
الیکشن کمیشن اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے لگائے گئے بیوروکریٹس نے پی ٹی آئی کے کنونشن روکے،انتقامی کارروائیاں کیں، کاغذات نامزدگی چھینے گئے، سب کچھ ہورہا ہے لیکن پی ٹی آئی نے ایک بھی پیٹیشن سپریم کورٹ میں دائر نہیں کی،
یہ کوئی لاجک نہیں کہ کیونکہ ہمیں پتا ہے کہ قاضی فائز عیسٰی اس ساری گیم کا حصہ ہیں تو سپریم کورٹ جانے کا فائدہ نہیں،
تاریخ میں میڈیا بیانات نہیں عدالتوں میں دائر کی گئی درخواستیں ریکارڈ پر رہتی ہیں،
ہائی کورٹ ضرور جائیں لیکن پی ٹی آئی کو اب تک 30،40 پیٹیشنز سپریم کورٹ دائر کرنی چاہیے تھیں، اگر وہ پیٹیشنز نہ سنی جاتیں تو قاضی فائز عیسٰی مزید ایکسپوز ہوتے اور ہمیشہ تاریخ میں لکھا جاتا کہ الیکشن سے پہلے بدترین دھاندلی کے تمام معاملات قاضی فائز عیسٰی کے سامنے آئے تھے لیکن اس نے نوازشریف کو وزیراعظم بنوانے کے لیے کسی پیٹیشن کو نہیں لگایا تھا،
مسئلہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے تقریباً تمام وکلاء ٹکٹ لینے اور الیکشن لڑنے کی دوڑ میں اتنے مصروف ہیں کہ جو کام سب سے اہم ہے، وہ نہیں کررہے ،
کورکمیٹی کے ممبران بھی شاید اس طرح توجہ نہیں دے رہے کہ ہم تو الیکشن لڑ نہیں سکیں گے تو چلو کوئی ایشو نہیں، اتنی خواری کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،
پی ٹی آئی کور کمیٹی اور لیگل ٹیم اپنی کشتی خود ڈبونے جارہے ہیں،
دو دن پہلے تمام چیزیں سپریم کورٹ لے جانے کا بتایا گیا لیکن ایسا نہیں کیا گیا،
کیا واقعی پی ٹی آئی ہائی جیک ہو چکی ہے؟؟؟لگتا ہے کہ قید کاٹنے والے عمران خان اپنوں ہی کی وجہ سے یہ جنگ ہارنے جارہے ہیں
اپنی دوسری ٹویٹ میں صدیق جان نے لکھا ہے کہ
کل میرا خیال تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء پیٹیشن لے کر سپریم کورٹ پہنچیں گے اور سیدھے قائمقام چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں آکر کہیں گے کہ جناب یہ سب ہورہا ہے، ہم نے پیٹیشن آفس میں دائر کی ہے، ابھی لگائیں لیکن پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت تو چھوڑیں احاطہ عدالت میں ہی نہیں آئی،
پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین اور حساس ترین الیکشن ہورہے ہیں،
لیکن ایک صفحے کی بھی درخواست سپریم کورٹ نہیں آئی،
اس سب کی وجہ کیا ہے؟؟؟
ہر ایک معاملے پر الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے تھا، اسی معاملے کو سپریم کورٹ لانا چاہیے تھا،
چیخ چیخ کر بتانا چاہیے تھا کہ ہمارے ساتھ یہ ظلم ہورہا ہے لیکن آپ نے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی وہ ٹینشن دیکھی ہے؟؟جو ہونی چاہیے تھی؟ ہرگز نہیں
پارٹی کو اوورسیز پاکستانی کروڑوں روپے دیتے ہیں،
اگر موجودہ تمام وکلاء الیکشن لڑنے کے لیے اپنے معاملات میں مصروف ہیں تو دو چار پروفیشنل وکلاء انگیج کر لیں…
لیکن ایسا نہ کرنے کے پیچھے آخر گیم کیا ہے؟؟ سمجھ نہیں آرہا
اصل گیم سپریم کورٹ سے ہورہی ہے،
جو بھی کرنا ہے سپریم کورٹ میں ہی کرنا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں… نہ کور کمیٹی کی اور نہ ہی لیگل ٹیم کی


