لاہور (ای پی آئی ) پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 11 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی وائرس کے لاہور میں 8، ملتان، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں ایک، ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 19 مریض زیرِ علاج ہیں۔ضلع لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے کل 13 مریض زیرِ علاج ہیں۔