اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستانیوں کی اکثریت نے رائے دی ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والی شخصیت عمران خان ہیں جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سب سے کم ڈسکس ہونے والی شخصیت قراردیئے گئے ہیں ۔

ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کی جانب سے ایکس پر کرائے گئے پول میں 96.6فیصد لوگوں نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والی شخصیت قراردیا ہے۔

قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں 1.7فیصد لوگوں نے رائے دی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں 0.6فیصد لوگوں جبکہ مولانا فضل الرحمن کو 1.1فیصد شہریوں نے سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والی شخصیت قراردیاہے۔

واضح رہے کہ ایکس پر ایگزیکٹ پریس انٹرنیشنل کی طرف سے ایک دن قبل پولنگ کے زریعے عوامی رائے لی گئی جس میں سوال پوچھا گیا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ ڈسکس ہونے والی شخصیت کونسی ہے؟ جس میں چار شخصیات کا آپشن دیا گیا جن میں سے عمران خان، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا نام شامل تھا۔
پول میں مجموعی طور پر پانچ سو چھبیس لوگوں نے رائے دی ہے