اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی یا تنزلی کا ضامن اس کا عدالتی نظام ہے۔ رجیم چینج کے نتیجے میں ہمارے عدالتی نظام نے احتساب کو ختم کر کے 11ہزار ارب روپیہ ملک کے چوروں پر حلال کر دیا اورارشد شریف شہید کے اصلی مجرم کو پکڑنے کی بجائے اس کے ورثا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔
1/2
کسی بھی ملک کی ترقی یا تنزلی کا ضامن اس کا عدالتی نظام ہے۔ رجیم چینج کے نتیجے میں ہمارے عدالتی نظام نے. (1) احتساب کو ختم کر کے 11ہزار ارب روپیہ ملک کے چوروں پر حلال کر دیا۔ (2) ارشد شریف شہید کے اصلی مجرم کو پکڑنے کی بجائے اس کے ورثا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 8, 2023
سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں پی ٹی ئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے میں اصل مجرموں پر ایف آئی آر نہیں کروا سکتا۔اپنا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اعظم سواتی پر بدترین تشدد ہوا اس پر 45 ایف آئی آرز ہوئیں مگر وہ اپنے مجرموں پر ایک ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔ کیا ہم آزاد ہیں؟ اگر نہیں توآو عمران خان کا ساتھ دو ۔


