پشاور(عابدعلی آرائیں) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی ضمانت سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے .
پیراگراف نمبر ایک
چیف جسٹس محمد ابراہیم خان کی جانب سے جاری کیا گیا فیصلہ 4 پیراگراف پر مشتمل ہے جس میں چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے لکھا ہے کہ درخواست گزار ہمایوں رضا کریم ولد اخوند رضا اور زرتاج گل زوجہ ہمایوں رضا کینٹ پولیس اسٹیشن گوجرانوالہ میں 10 مئی کو درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 823/2023 میں ملزم نامزد ہیں یہ ایف آئی آرمجموعہ ضابطہ فوجداری کی شق 302 ،324،353،427،431،186،148،149،505،188،109،337 ایل(2) 337 ایف (i)،337 اے(i) 337 ایف(V)120 (B) 34،131،146،121،121اے ،153،153اے ،153بی ،201،انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور ایم پی او کی دفعہ 16 کے تحت درج کی گئی ہے

پیرا گراف نمبر 2
عدالت نے لکھا ہے کہ سی سی پی او پشاور نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اپنایا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی بھی مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تاہم درخواست گزار گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں مطلوب ہیں
عدالت کو بتایا گیا کہ ان دونوں کو مضموم مقاصد کے لئے بد نیتی سے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے اس لمحے درخواست گزاروں کی طرف سے جو درخواست دائر کی گئی ہے اس میں مصدقہ بیان حلفی لگایا گیا ہے

پیرا گراف نمبر 3
عدالت نے لکھا ہے کہ موجودہ حالات میں ریکارڈ کی غیر موجودگی کے باعث درخواست گزاروں کو ایک لاکھ روپے فی کس کے 2 شورٹی بانڈز جمع کرانے پر عبوری ٹرانزٹ ضمانت قبل از گرفتاری دی جاتی ہے ملزمان یہ مچلکے اس عدالت کےایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائیں گے تاہم درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ وہ پشاور میں اجنبی ہیں اس لئے وہ ضمانتی مچلکوں کا بندوبست نہیں کر سکتے اس لئے انھیں اجازت دی جاتی ہے کہ نقد رقم 50 ہزار فی کس بطور ضمانت اس کورٹ کے ناظر کے پاس جمع کرا دیں اس کی رسید فائل میں لگائی جائے.

پیرا گراف نمبر 4
عدالت نے لکھا ہے کہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ عدالت کے پاس 13 جنوری 2024 کو یا اس سے پہلے پیش ہوں اس دن کے بعد ضمانت کا یہ حکمنامہ غیر موثر ہو جائے گا دفتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس حکم کی کاپی مچلکوں کی رسید کے ساتھ متعلقہ عدالت کو بھی بھجوائی جائے ۔
3 جنوری 2024 کو ہونے والی اس کیس کی سماعت کے دوران زرتاج گل اپنے خاوند ہمایوں رضا اور وکیل آفتاب احمد باجوہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عامر جاوید ایڈووکیٹ، سی سی پی او پشاور سید اشفاق احمد ،ایس ایس آپریشن پشاور کاشف آفتاب عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے.