اسلام آباد (ای پی آئی) پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میاں عقیل افضل صدر، عمران وسیم سیکرٹری جنرل ، غلام نبی یوسفزئی نائب صدر، بشارت راجہ سیکرٹری مالیات ، ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے. آسیہ کوثر، اکرام اللہ جوئیہ اور میاں نثار عابد ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوگئے. تفصیلات کے مطابق پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات 2024 سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئے. سنئیر صحافی طارق چوہدری ٹیرنس جے سگمنی اور عابد آرائیں نے الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دئے. پریس ایسوسی ایشن کے 42 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا. صدر کی نشست پر میاں عقیل افضل اور عدیل سرفراز کے درمیان مقابلہ ہوا جسمیں میاں عقیل افضل 28 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ عدیل سرفراز نے 14 ووٹ حاصل کئے. سیکرٹری جنرل کی نشست میں عمران وسیم نے 27 جبکہ امانت گشکوری نے 15 ووٹ حاصل کئے. سنئیر نائب صدر کی نشست پر غلام نبی یوسفزئی نے 25 جبکہ مدمقابل قمبر زیدی کو 15 ووٹ ملے. سیکرٹری مالیات کی نشست پر راجہ بشارت نے 28 جبکہ شہریار نے 13 ووٹ حاصل کئے. پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ انتخابات میں ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی میں آسیہ کوثر، اکرام اللہ جوئیہ اور میاں نثار عابد بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے. پاس کے انتخابات کے نتائج کے دوران سابق صدر پریس ایسوسی ایشن سنئیر صحافی خالد عظیم سمیت بڑی تعداد میں صحافی موجود تھے.