خبر نمبر1
ووٹرز کو رام کرنے کا وقت گزر گیا بڑے معرکے کی گھڑی قریب آ گئی ملک بھر میں عام انتخابات کا دنگل کل سجے گا پولنگ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل پولنگ اسٹیشن میں پولنگ بوتھ بنانے کا عمل جاری الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سامان پریزائڈنگ افسران کے حوالے کیا جا رہا ہے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پریزائڈنگ افسران کے پاس مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی ہوں گے۔۔۔
خبر نمبر2
شیر دھارڑے گا یا تیر کی ہوگی برسات آزاد امیدوار ماریں گے میدان یا عقاب بھرے گا اڑان ترازو کا پلڑا بھاری یا پتنگ کی ہوگی اونچی پرواز فیصلہ 12 کروڑ 85 لاکھ ووٹرز کریں گے 6 کروڑ 92 لاکھ سے زائد مرد اور پانچ کروڑ 93 لاکھ سے زائد خواتین شامل نتائج کی تفصیل کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم استعمال کیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر3
عام انتخابات ملک بھر میں 90675 پولنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے 16766 انتہائی حساس اور 29985 حساس قرار مردوں کے لیے 25320 خواتین کے لیے 23952 پولنگ اسٹیشن ہوں گے مرد اور خواتین کے لیے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 41403۔۔۔
خبر نمبر4
عام انتخابات کا شفاف اور پرامن انعقاد کا مشن سیکیورٹی فورسز الرٹ پوزیشن سنبھال لیں مختلف شہروں میں گشت فوجی اہلکار تھرڈ ٹیئر پر سیکیورٹی کے لیے تعینات کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے گا۔۔
خبر نمبر5
قومی ذمہ داری نبھائیں ووٹ کاسٹ کریں حق رائے دہی کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی زائد المیعاد کارڈ بھی چلے گا بولنگ اسٹیشن موبائل فون کیمرہ اور خواتین کے لیے ہینڈ بیگ لے جانے پر پابندی ہوگی قومی اسمبلی کا بیلٹ پیپر سبز اور صوبائی اسمبلی کا سفید رنگ کا ہوگا مہر لگانے میں احتیاط برتیں پولینگ اسٹیشن جاننے کے لیے 8300 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔۔۔
خبر نمبر6
میرے ووٹ پر ڈاکا نہ مارنا ورنہ ایسا پیچھا کروں گا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو بھول جائیں گے بلاول بھٹو کی ہوم گرانڈ لاڑکانہ میں للکار بولے تخت لاہور لرز رہا ہے میاں صاحب کے حالات پتلے ہیں چوتھی بار وزیراعظم بن گئے تو پھر لڑ پڑیں گے وہی رونا روئیں گے مجھے کیوں نکالا ہمیں عوام کا خون چوسنے والے شیر کا راستہ روکنا ہے۔۔۔
خبر نمبر7
الیکشن ملک کے شاندار مستقبل کا ضامن ہوگا عوام کو مایوسی اور محرومی سے باہر نکالیں گے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کا کارکنان سے خطاب کہا عام انتخابات کے بعد فلاحی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔۔۔
خبر نمبر8
تخت لاہور کے تگڑے مقابلے مرکز نگاہ این اے 130 میں نواز شریف اور آزاد امیدوار یاسمین راشد میں زور کا جوڑ این اے 123 میں شہباز شریف اور آزاد امیدوار افضال عظیم آمنے سامنے این اے 119 میں مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد بے مد مقابل این اے 127 میں بلاول بھٹو اور عطا تارڑ کا ٹاکرا این اے 117 میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر میں مقابلہ۔۔۔
خبر نمبر9
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان نے مولانا فضل الرحمن اور علی امین گنداپور قسمت آزمائی کریں گے این اے 155 لودھراں میں جہانگیر ترین اور صدیق بلوچ میں ٹاکرا ہوگا این اے 248 کراچی میں خالد مقبول صدیقی جماعت اسلامی کے بابر خان اور ارسلان خالد میں پڑے گا زور کا جوڑ این اے 148 ملتان میں یوسف رضا گیلانی اور احمد حسین دہیڑ مد مقابل۔۔۔
خبر نمبر10
لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کے الزامات نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی صلح ہو گئی لیگل ٹیموں کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس میں پیشی الیکشن کمیشن سے شکایات واپس لے لیں کاروائی روکنے کی درخواست۔۔۔
خبر نمبر11
چار ماہ بعد غزہ میں قیام امن کی راہ ہموار ہونے کی امید حماس نے قیدیوں کی رہائی کے فریم ورک پر مشاورت مکمل کر لی مصر اور قطر کو مثبت فیصلے سے آگاہ کر دیا اسرائیلی صفاکیت جاری ناصر ہسپتال میں کھانے پینے کا سامان ختم میڈیکل سٹاف مریض اور پناہ گزین فاقہ کشی پر مجبور۔۔۔
خبر نمبر12
ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار کالام میں پارہ منفی 13 ڈگری تک گر گیا استور میں منفی آٹھ گوپس اور اسکردو منفی سات مالم جبہ میں منفی پانچ گلگت ہنزہ اور راولہ کوٹ میں منفی چار ڈگری رہا۔۔۔
خبر نمبر13
اردن فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیا سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو دو صفر سے شکست دی۔۔۔