اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان کے 14ویں صدر مملکت کا انتخاب کل (ہفتہ کو) ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارت کے امیدوار ہیں، صدارتی انتخاب میں چاروں صوبائی اسمبلیوں،سینیٹ اورقومی اسمبلی کے ارکان ووٹ دیں گے۔

آئین کے تحت صدارتی الیکشن کے لئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں صبح دس سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی ، بیلٹ پیپر پرووٹر پسند کے امیدوار کے نام کے سامنے خصوصی پنسل سے کراس لگائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے تیرھویں سبکدوش ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں آج الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا ۔
ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی بھی موجود تھیں