1
پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزراء سے حلف لیا ۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب خواجہ آصف ، احسن اقبال ، رانا تنویر حسین ، اعظم نذیر تارڑ ، چودھری سالک حسین ، عبدالعلیم خان ، جام کمال ، امیر مقام اویس لغاری، عطا تارڑ ، خالد مقبول صدیقی ، قیصر احمد شیخ، میاں ریاض حسین پیرزادہ بھی کابینہ کا حصہ ، اسحاق ڈار، مصدق ملک ، محمد اورنگزیب، محسن نقوی ، احد چیمہ اور شزافاطمہ نے بھی حلف اٹھایا ۔ وفاقی کابینہ سینئر ترین اور تجربہ کار وزراء پر شامل ہے ۔ 5 وزراء کی تعیناتی 6 ماہ کے لیے ہوگی ،وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔
2
وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی۔ وزیراعظم کابینہ کے ارکان سے خطاب کرکے مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔کہاہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے، ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے، وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو
3
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ، ملاقات حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اتحادیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسرے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کی پھر درخواست کر دی۔صدر آصف زرداری نے معاملے پر سوچ و بچار کا وعدہ کر لیا، ملاقات میں حکومتی امور اور معاشی معاملات پر بھی تبادلہ خیال
4
حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی۔مسلم لیگ ن این اے 148 میں پی پی پی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، این اے 148 پر سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی پی پی پی کے امیدوار ہوں گے، جنرل الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کو شکست دی تھی۔جنرل الیکشن 2024ء میں مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد حسین ڈیہڑ تھے، حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں تیمور ملک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔
5
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ: پرویزالہٰی و دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے پرویزالہٰی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے 19 فروری کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے ملزموں کو طلب کرلیا۔ پرویزالہٰی کی صحت خراب ہے جس کے باعث وہ سفر نہیں کرسکتے، وکیل پرویز الٰہی، عدالت کا پرویزالہٰی کو عدالت پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار
6
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حکومت پھولوں کا سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے۔مہنگائی کا مسئلہ پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رمضان میں اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھا دینا قابل مذمت ہے، رمضان المبارک میں مقدس ماہ کا خیال نہ رکھنا افسوسناک ہے، ملک میں چیلنجز بہت زیادہ ہیں، جن سے نمٹنا انتہائی ضروری ہے۔ممبر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب
7
اسلام آباد پولیس کے ماہ رمضان کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات،تمام ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تھانہ انچارج کو سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، گاڑیوں کی پارکنگ مساجد سے دور رکھنے اور گشت کو بھی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔ مساجد انتظامیہ کی طرف سے مختص کئے گئے نجی سکیورٹی گارڈز بھی فرائض سرانجام دیں گے، ہر تھانہ کی حدود میں ناکہ بندی پوائنٹ بنائے جائیں گے، نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود ڈیوٹیاں چیک کریں گے، ناکوں پر مامور پولیس ملازمین کو افطار اور سحری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
8
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست کی آڑ میں ملک میں عدم استحکام لائیں گے تو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارےہاں بڑھ جاتی ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ہم کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، گورننس کے شدید مسائل ہیں اس کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو
9
رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے ۔ قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں، کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر کو گرفتار کیا گیا۔فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
10
بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع،درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جائیں۔درخواست میں استدعا
11
سربراہ اے این پی اسفند یار ولی کی اہلیہ چل بسیں، مرحومہ کی تدفین چارسدہ میں کی جائے گی جبکہ مرحومہ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ترجمان اے این پی زاہد خان
12
صدر مملکت آصف علی زرداری کو منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش،نومنتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کیلئے بگھی میں تشریف لائے، مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کے عملے سے فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا۔
13
پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کل اس حکومت کی بوکھلاہٹ سب نے دیکھ لی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الگ الگ قانون ہے۔ہمارے لوگوں نے پرامن احتجاج کیا، کسی اور جگہ ایسا تشدد نہیں کیا گیا جو پنجاب میں کیا گیا، مجھے 6گھنٹے تک بٹھا کر رکھا، کوئی تشدد نہیں کیاگیا، میں نے کہا کہ میں ایم این اے ہوں، بغیر سپیکر کی اجازت مجھے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، کوئی ایک کانسٹیبل بھی زخمی نہیں ہوا، میرے ڈرائیور پر پولیس وردی پھاڑنے کا پرچہ دیاگیا، شاہدرہ میں بھی پرچہ کاٹ کر لوگوں کو پابند سلاسل کیاگیا، اگر سڑکیں بلاک ہوئیں تو کوئی فوٹیج دکھا دیں۔یہ جعلی اور فارم 47 کی جبری مسلط حکومت ہے، یہ آئین و قانون کو نہیں مانتے۔انسداددہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو
14
مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال،ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ، فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اور ٹریڈ کمشنر علی خان بھی شریک تھے، کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکنلین نے مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
15
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ مختلف شہروں سے رویت ہلال کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہوگا۔
16
ٹیسٹ چیمپئن شپ: بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلادیش کا چوتھا اور پاکستان کا 5 واں نمبر ہے۔
17
لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ قلندرز جیتیں یا ہاریں لوگ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں، رواں سیزن میں اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود قلندرز آخری بال تک لڑے۔قلندرز شکست سے ڈرنے والے نہیں اس وجہ سے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیا، رواں پی ایس ایل سیزن میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری کی وجہ سے کمبی نیشن نہیں بن سکا اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو
18
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر فلسطینی اتھارٹی کی حکومت قبول نہیں کریں گے، اس معاملے کی حمایت کرنے میں ہمارا ملک سب سے آخری ہوگا۔ وہ اسرائیلیوں کی اکثریت کی خواہش کے خلاف خصوصی پالیسیوں پر عمل پیرا نہیں، وہ ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے کام نہیں کرتے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسی کو اسرائیلیوں کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل ہے جو حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔پولیٹیکو کے ساتھ ایک انٹرویو میں گفتگو
19
امریکانے غزہ کے نزدیک عارضی بندرگاہ کی تعمیر کیلئے سامان روانہ کردیا۔ یہ جہاز امریکی صدر جوبائیدن کے اس اعلان کے بعد روانہ کیا گیا ہے جس میں صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل کا اہتمام بحری راستوں سے بھی کیا جائے گا۔امریکی فوج نےآج اس پیش رفت کے بارے میں باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو مسلسل محاصرے میں لے رکھا ہے اور زمینی محاصرے کے علاوہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل تقریباً ناممکن ہو چکی ہے۔
20
توانائی شعبے میں اصلاحات: شہباز شریف کی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت،وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔شہباز شریف نے گیس اور زیرِ سمندر تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تیل و گیس شعبے کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔
21
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی واقع ہونے لگی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا ہے۔
22
رمضان المبارک کیلئے بینکوں اور سٹاک مارکیٹ کے اوقات کار کا اعلان،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مندرجہ ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکروفنانس بینک بھی عمل کریں گے۔پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جبکہ دو سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلا وقفہ کام جاری رہے گا۔عوام سے لین دین کے لیے پیر تا جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بلاوقفہ جبکہ جمعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ کام کیا جائے گا۔
23
خیبرپختونخوا حکومت آئندہ 3 ماہ کیلئے بجٹ پیش کرے گی۔3 ماہ کے بجٹ کا حجم 400 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ نے بجٹ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے۔آئندہ تین ماہ کے بجٹ کی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی، بجٹ منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ جولائی 2023 سے جون 2024 تک بجٹ کی منظوری لی جائے گی، کابینہ اجلاس میں سابق نگران حکومت دور میں پیش کئے گئے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔


