1
اسرائیل نے ماہ رمضان میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا۔ اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔
2
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق کوئی حکومتی عہدہ لینے کو تیار نہیں۔خواجہ سعد رفیق عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، انہوں نے اپنےبھائی سلمان رفیق اور پارٹی قیادت کے دباؤ میں الیکشن لڑا۔ رانا ثنا اللہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لینا چاہتے اور انہوں نے پارٹی کے قائد نوازشریف کو بھی آگاہ کردیا۔ ن لیگ کا صوبائی صدر ہوں، پارٹی پالیسی کا پابند ہوں۔رانا ثنااللہ کا مؤقف
3
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہےکہ عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا اس لیے مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے، چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو ، کہا بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا اور بچوں کو نہیں معلوم کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا، بچے مانتےہی نہیں کہ ان دونوں کا نکاح ہوا ہے۔
4
جے یو آئی (ف) کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری،الیکشن کمیشن نے صدف احسان نامی خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے جاری کیا جس کا نمبر ایف 6 آف 2024 ہے۔دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےنوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنےکی درخواست دی ہے۔
5
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اگر مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی۔ہم بھی فارم 47 کے ایم این اے ہو سکتے تھے لیکن ہمارا اپنا راستہ ہے، اسی کی تو سزا مل رہی ہے۔سب کیسز ختم ہوں گے تو 9 مئی واقعات پر کیسز شروع ہو جائیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
6
حبا اور فیصل چوہدری عدالت میں فواد چوہدری کے سامنے الجھ پڑے۔فیصل چوہدری وکیل قیصر امام سے بات کر رہے تھے کہ حبا فواد کی مداخلت پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔حبا فواد نے کہا قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں وہ پروفیشنل وکیل ہیں، جس پر فیصل چوہدری نے کہا تم بَک بَک کرتی ہو، حبا نے بھی تَرکی با تَرکی جواب دیتے ہوئے کہا تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو۔تلخ کلامی کے دوران فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں خاموش کرایا۔حبا فواد کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔
7
اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد،کرکٹر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی۔نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں لیول ون قانون کی خلاف ورزی کی ہے، ان پر آرٹیکل 2 کے پوائنٹ 2 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے۔
8
پنجاب حکومت کا اسمبلی سے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینےکا فیصلہ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتےطلب کیےجانےکا امکان ہے جس میں آئندہ 3 ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری لی جائےگی۔ پنجاب حکومت نےگزشتہ اسمبلی اجلاس میں 31 مارچ تک ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی تھی۔
9
پاک روس تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، پھلوں کی پہلی کھیپ روس پہنچ گئی۔سرکاری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ این ایل سی کے ٹرک کینو لیکر 6000 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے روس کے شہروں ڈربنٹ اور گروزنی پہنچے۔روسی حکام کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے این ایل سی کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
10
ایف بی آر نے مقامی طور پر تیار شدہ لگژری گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا۔ یہ سیلز ٹیکس 1400 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر عائد کیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ مالیت کی گاڑیوں پر بھی یہ ٹیکس عائد ہوگا۔ مقامی طور پر تیار ہونے والی ڈبل کیبن گاڑیوں پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی ایس یو وی اور سی یو وی گاڑیوں اور درآمدی گاڑیوں پر بھی یہ ٹیکس پہلے سے عائد ہے۔