1
ٓوزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک،پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست کی عملداری اورعوام کے صبر کا غلط اندازہ لگایا ہے، ہم پاکستان پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کرنے والے ہر غیر ملکی خاص کر چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے ہر کارروائی کریں گے، دہشت گردی کے خلاف پوری شدت سے لڑیں گے۔ قوم نے دو دہائیوں سے ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، قوم نے پاکستان کے مخالفین کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے، پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی لچک اور حوصلے کو کم سمجھا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی اجلاس میں گفتگو
2
وزیراعظم کی چینی باشندوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت،ں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی، جس پر وزیراعظم نے ملک بھر میں موجود تمام چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کردی۔ پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے والی کارروائیوں کا مقصد خاص طور پر دونوں دوست ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے جبکہ اجلاس کے شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کا جائزہ لینے کیلئے فل کورٹ اجلاس، فل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شریک ہیں، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی، عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک ہیں۔
4
ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑنے کیلئے حکومت پاکستان پوری طرح پرعزم ہے، پاک چین لازوال دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔ دہشت گردی کے واقعات اس لیے کیے جاتے ہیں کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچایا جائے، ہم چینی عوام کے دکھ میں ساتھ کھڑے ہیں، ہم چائنیز سے اظہار ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ آج وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا، جب ہماری سالمیت پر وار ہوتا ہےتو تمام پاکستانی اکٹھے ہوجاتے ہیں، ہم اپنا اور چین جیسے دیرینہ دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آج کے اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کیاسلام آباد میں پریس کانفرنس
5
پاکستان میں دہشت گردی کا منبہ افغانستان میں ہے اور باوجود ہماری کوششوں کے کابل اس سمت کوئی پیش رفت نہیں کر رہا، دہشت گردوں کے ٹھکانے ان کے علم میں ہونے کے باوجود ان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ دہشتگردی کو آپریٹ کر رہے ہیں۔پاک افغان بارڈر ساری دنیا کے روایتی بارڈر سے مختلف ہے، موجودہ حالات میں جب کابل سے تعاون میسر نہیں پاکستان کو اس بارڈر پر تمام بین الاقوامی قوانین اور روایت نافذ کرنا ہوں گے اور دہشت گردوں کی ٹریفک ختم کرنی ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ
6
ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی ہدایت،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ۔ عدالت میں دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں ، کوئی غیر معمولی شرائط عائد نہ ہوں جو سٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔
7
سینیٹ الیکشن :پنجاب کی جنرل نشستوں پر 7 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب،جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ن کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے، ن لیگ کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چودھری کامیاب قرار پائے۔حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی ، سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس، اور حامد خان ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔سینیٹ کے امیدوارولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ کے کاغذ نامزدگی واپس لینے پر پنجاب کی جنرل نشستوں پرسات امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔
8
پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل،ق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے جس سے ان کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔
9
سینیٹ الیکشن: بلوچستان میں سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے، 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں مل سکتی ہیں۔اسی طرح جمعیت علماء اسلام کو 2 نشستیں دی جائیں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔
10
پنجاب اسمبلی اجلاس: اپوزیشن کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کررہے ہیں۔اپوزیشن ارکان اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے بینرز ایوان میں لے آئے، اپوزیشن نے اپنے بنچز کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے بینرز آویزاں کیے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
11
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات اور ان کے مزید فروغ کے اقدامات، صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک برطانیہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں، مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سے انہیں مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر سندھ کا آئی ٹی پروگرام سراہے جانے کے لائق ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ
12
ججز کا خط: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا پیدا صورتحال سے متعلق اعلامیہ جاری، سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور ججز کے خط میں مذکور واقعہ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتی ہے، عدلیہ اور ججوں کی نجی زندگی میں مداخلت کی نہ صرف مذمت ہونی چاہئے بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے۔سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ایکشن برداشت نہیں کرے گی۔صدر سپریم کورٹ بار
13
آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے Chris Tetley نے کی، جس میں دیگر ارکان سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے ۔ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
14
پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔اس کے علاوہ محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہو گئے ہیں، بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔
15
بالٹی مور: کارگو بحری جہازکی ٹکرسے پل گرنے کے باعث 6 افراد ہلاک،ہ فانسس سکاٹ پل سے ٹکرانے سے پہلے بحری جہاز کی بجلی بند ہو گئی تھی، حادثے کے وقت پل پر کام کرنے والے 6 ورکرز کو مردہ تصور کر لیا گیا تھا۔سنگاپور کے پرچم والا ڈالی کارگو شپ بالٹی مور کی بندرگاہ سے کولمبو جا رہا تھا، امریکی صدر بائیڈن نے تباہ شدہ فانسس سکاٹ پل جلد دوبارہ تعمیر کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
16
غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے باوجوداسرائیلی بمباری جاری، متعدد فلسطینی شہید، اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں فلسطینیوں کے خیموں پر بم گرادیے، جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے النصر ہسپتال کا مکمل محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں مریضوں کو مسلسل فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس کے جنگجو تھے۔غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتا ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
17
اسلام آباد: نشہ سے منع کرنے پردوست نے دوست کوقتل کردیا۔ آئس نشہ کے عادی جواد نے اپنے دوست احسان اللہ کوفائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول احسان اللہ اپنے گہرے دوست جواد کوآئس نشہ سے چھٹکارا دلاناچاہتا تھا۔مقتول احسان اللہ اپنے دوست جواد کامنشیات سے چھٹکارا دلانے والے ادارہ سے علاج کرانا چاہتا تھا، جواد نے پتہ چلنے پر اپنےگہرے دوست مقتول احسان اللہ کو گھر سے باہربلواکرگولیاں ماردیں۔