1
ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار،فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنےکا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے، فیصل واوڈا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں البتہ وہ ایم کیوایم کےامیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جائے۔رئوف صدیقی کی کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو ، پی ٹی آئی کراچی کا پہلا صدر تھا، 2018 میں الیکشن لڑا، 20 ماہ بعد پتا چلاپارٹی راستے سے بھٹک رہی تھی اس لیے مستعفی ہوا۔نجیب ہارون کی میڈیا سے گفتگو
2
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔ انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 4 پیسےہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوکر 280 روپے 60 پیسے ہے۔
3
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبارکا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبورکرگیا، کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کُل 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا۔آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
4
آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومت کو نئی تجاویز دیدیں۔ آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کےلیے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔ آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں18 روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جب کہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2 ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ
5
چین کا پاکستان سے شانگلہ حملےکے ذمہ داروں کو سخت سزا دینےکا مطالبہ، دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کی گفتگو
6
رمضان پیکج: یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 24 ارب تک پہنچ گئی۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت سیل کا ہدف 36 ارب روپے مقرر ہے اور رواں سال رمضان پیکج کے تحت رکارڈ سیل کی توقع ہے۔ اسلام آباد زون کی سیل26 مارچ تک سب سے زیادہ 4 ارب 23 کروڑ 20 لاکھ روپے رہی۔لاہور زون 3 ارب87 کروڑ، پشاور زون 3 ارب 23کروڑ، ملتان زون3 ارب 20 کروڑ، فیصل آباد زون 2 ارب96 کروڑ اور ایبٹ آباد زون کی سیل26 مارچ تک 2 ارب40 کروڑروپے رہی۔یوٹیلیٹی اسٹور ذرائع
7
خیرپور میں گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد،خیرپورکے علاقے گوٹھ وڈ اسمنگ میں گھرسے 3 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں اور مرنے والے بہن، بھائی اور کزن ہیں۔بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی ہیں، لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔