اسلام آباد (ای پی آئی)پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے کا آپریٹنگ منافع میں ہونے کا انکشاف ہواہے .
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق جنوری سے ستمبر 2023تک پی آئی اے کو 9.9ارب روپے آپریٹنگ منافع ہوا ہے ،پی آئی اے کا کل قرض 429.267ارب روپے ہے ۔
اسمبلی میں وزارت ہوابازی کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا کل قرض 429.267ارب روپے ہے۔بینکوں کا قرض 268.2ارب روپے اور حکومت پاکستان کا قرض 161.067ارب روپے ہے جو کل 429.267ارب روپے بنتا ہے ۔
دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کا جنوری سے سمبر 2023تک آمدن 186ارب 44کروڑ 94لاکھ 13ہزار روپے تھی اسی عرصے کے دوران آپریٹنگ اخراجات 176ارب 50کروڑ 60لاکھ 28ہزار تھے اس طرح 9ارب 94کروڑ33لاکھ 85ہزار روپے کا آپریٹنگ منافع ہوا ہے .اس دوران پی آئی اے نے ایک ارب روپے سے زائد لا ٹیکس ادا کیا ۔دیگر مد جن میں فنائنس کی لاگت ،ایکسچینج نقصانات مل کر 75ارب 75کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے