اسلام آباد(ای پی آئی )قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب مزید 9 اراکین نے حلف اٹھا لیا حلف اٹھانے کے دوران تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین احتجاج کرتے رہے اور سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور نعرے بازی کرتے رہےقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی عمران خان زندہ باد کے نعرے اور اس کے بعد مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے گئے ۔
عبدالرحمن کانجوں سمیت مخصوص نشستوں کے خواتین سمیت 9 ارکان نے حلف اٹھایا تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا ووٹ چور مینڈیٹ چور کے نعرے لگائے ۔رہا کرو رہاکر عمران خان کو رہاکرو تحفظ دو تحفظ دو ججوں کو تحفظ دو ۔