اسلام آباد (عابدعلی‌آرائیں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں بینچ آئندہ ہفتے لاہور میں مقدمات کی سماعت کرے گا .
سپریم کورٹ میں 15 اپریل 2024سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران اہم مقدمات کی سماعت کیلئے 5 بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں سے تین ینچ اسلام آباد جبکہ دو بینچ لاہور میں مقدمات سنیں گے ۔

عدالت عظمی کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں تین بینچ مقدمات سنیں گے بینچ نمبر ایک جسٹس منیب اختراورجسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 2 جسٹس محمدعلی مظہراور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہے جبکہ بینچ نمبر تین جسٹس حسن اظہررضوی جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے ۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا بینچ کے دیگر دوارکان میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں  لاہور میں مقدمات کی سماعت کرنے والا دوسرا بینچ جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے ۔